rss

‘کوویڈ-19’ کے باعث بین الاقوامی تبادلہ پروگراموں میں عارضی وقفہ

हिन्दी हिन्दी, English English, Français Français

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
12 مارچ 2020

 

بیورو برائے تعلیمی و ثقافتی امور (ای سی اے) اپنی مالی معاونت سے چلنے والے ایسے تمام پروگراموں کو عارضی طور پر روک دے گا جن کے شرکا کو  ایسے ممالک میں آنا جانا پڑتا  ہو جن کے بارے میں بیماریوں پر قابو پانے اور روک تھام کے امریکی مراکز (سی ڈی سی) نے دوسرے درجے کا معمول سے زیادہ انتباہ (اضافہ شدہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد) اور تیسرے درجے کی تنبیہ (غیرضروری سفر سے گریز) جاری کی ہو یا ایسے ممالک جن کے لیے دفتر خارجہ کی جانب سے ‘کوویڈ۔19’ سے متعلقہ تیسرے درجے کی سفری صلاح (سفر کے فیصلے پر ازسرنو غور) اور چوتھے درجے کی صلاح (سفر مت کریں) جاری کی گئی ہوں ۔

  • ·         ‘کوویڈ۔19’ کے باعث ایسے ممالک کے لیے ای سی اے کی مالی معاونت سے چلنے والے پروگرام روک دیے جائیں گے جن کے بارے میں سی ڈی سی کی جانب سے دوسرے درجے کے انتباہ (اضافی احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد) اور تیسرے درجے کی تنبیہ  (غیرضروری سفر سے گریز) جاری کی گئی ہو۔ بیماریوں  پر قابو پانے اور روک تھام کے امریکی مراکز (سی ڈی سی) کی جانب سے تمام مقامات کے بارے میں سفری اطلاعات سے متعلق تفصیلات https://wwwnc.cdc.gov/travel/notices پر دستیاب ہیں۔
  • ای سی اے ایسے ممالک میں اپنی مالی معاونت سے چلنے والے پروگرام روک دے گا جن کے بارے میں دفتر خارجہ نے ‘کوویڈ۔19’ سے متعلق تیسرے درجے (سفر پر ازسرنو غور کریں) اور چوتھے درجے (سفر مت کریں) کی سفری صلاح دی ہو۔ تمام جگہوں کے لیے سفری صلاح سے متعلق تفصیلات state.gov پر دستیاب ہیں۔
  • علاوہ ازیں ای سی اے دنیا بھر میں اپنی معاونت سے چلنے والے ایسے بڑے اجتماعات بھی عارضی طور پر ملتوی یا منسوخ کر دے گا جن میں ایسے لوگوں کی شمولیت کا امکان ہو  جنہوں نے گزشتہ 14 یوم میں بین الاقومی سفر کیا ہو ۔
  • ای سی اے اپنے پروگراموں میں حفاظتی اور عملی دشواریوں کا مسلسل جائزہ لیتا ہے اور اس بنیاد پر پروگراموں کا مزید التوا یا تنسیخ بھی ممکن ہے۔
  • ای سی اے اپنے پروگراموں کے شرکا کی صحت، تحفظ اور بہبود کو اپنی اعلیٰ ترین ترجیح سمجھتا ہے۔ ‘کوویڈ۔19’ وبا کی موجودگی میں ای سی اے اپنے پروگراموں کو 60 یوم کے لیے روکے گا اور ہر 30 دن کے بعد اس فیصلے کا جائزہ لے گا۔
  • ای سی اے متعلقہ شرکا اور فریقین کو  موجودہ اور آئندہ پروگراموں اور اجتماعات کے انتظام اور صورتحال کے بارے میں براہ راست معلومات کی فراہمی  جاری رکھے گا۔
  • ای سی اے نے ایسے ممالک یا علاقوں سے تبادلہ پروگراموں کے امریکی شرکا کو پہلے ہی نکال لیا ہے یا انہیں رضاکارانہ طور پر نکلنے کی پیشکش کی ہے جن کے بارے میں  بیماریوں  پر قابو پانے اور روک تھام کے مراکز نے بڑے درجے کی سفری صلاح جاری کی ہیں۔ (ان ممالک میں آزربائیجان، چین، اٹلی، منگولیا اور جمہوریہ کوریا شامل ہیں)

ای سی اے کے پروگراموں سے متعلق مزید معلومات کے لیے براہ مہربانی [email protected] پر رابطہ کیجیے۔ دفتر خارجہ کے سفری مشوروں متعلق سوالات کے لیے براہ مہربانی [email protected] پر رابطہ کیجیے۔ ‘کوویڈ۔19’ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے براہ مہربانی اس حوالے سے سی ڈی سی کی مخصوص ویب سائٹ https://www.cec.gov/coronavirus/2019-ncov/index.html پرجائیے۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں