rss

بلاگر اور ریڈیو فری ایشیا کے معاون ٹرونگ ڈوئے نیٹ کی سزاء پر ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل

हिन्दी हिन्दी, English English

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
16 مارچ 2020

 

ہمیں بلاگر اور ریڈیو فری ایشیا (آر ایف اے) کے معاون ٹرونگ ڈوئے نیٹ کو سزا سنائے جانے اور انہیں دس سال کے لیے جیل بھیجنے  پر مایوسی ہوئی ہے۔ یہ سزاء اُن کے خلاف قریباً 20 برس پہلے عائد کیے جانے والے دھوکہ دہی کے مبہم الزامات کے تحت سنائی گئی۔ 25 جنوری 2019 کو تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک سے نیٹ کی اچانک گمشدگی ہمارے لیے پریشان کن ہے۔ وہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یواین ایچ سی آر) کے دفتر میں خود کو پناہ گزین کے طور پر رجسٹر کرنے کی درخواست دینے سے ایک دن بعد لاپتہ ہوئے اور تین ماہ بعد انہیں ویت نام کی جیل میں دیکھا گیا۔

امریکہ ویت نام سے مطالبہ کرتا ہے کہ نیٹ اور ضمیر کے دیگر قیدیوں کی فوری رہائی عمل میں لائی جائے اور ویت نام میں تمام افراد کو آزادانہ طور سے خیالات کے اظہار اور انتقامی کارروائی کے خوف سے بے نیاز ہو کر پرامن اجتماع کی اجازت دی جائے۔ ویت نام کی عالمی ذمہ داریاں اور وعدے اسی کا تقاضا کرتے ہیں اور ملکی آئین بھی یہی کہتا ہے۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں