rss

افغان خاتون میئر ظریفہ غفاری پر حملہ

English English, العربية العربية

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو کا بیان
24 مارچ 2020

 

ہم وردک صوبے میں میدان شہر کی میئر ظریفہ غفاری پر حالیہ حملے کی کڑی مذمت کرتے ہیں۔ ہمیں اس خبر سے اطمینان ہوا ہے کہ وہ اور ان کے ساتھی مسافر اس بزدلانہ حملے میں محفوظ رہے۔

4 مارچ کو میئر غفاری کو دنیا بھر سے 11 دیگر خواتین کے ساتھ وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی جانب سے باہمت خواتین کے عالمی اعزاز 2020 سے نوازا گیا۔ انہیں  خواتین کو افغان زندگی میں پوری طرح شرکت سے روکنے والوں کے سامنے ثابت قدمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر بہادری اور قائدانہ صلاحیتوں کا اظہار کرنے پر اس اعزاز کے لیے منتخب کیا  گیا۔

ہم افغان حکام پر زور دیتے ہیں کہ وہ ان کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والوں کے خلاف مکمل تحقیقات اور قانونی کارروائی کریں۔ افغانستان کا مستقبل افغان خواتین کو دھمکانے کے لیے تشدد اور خوف سے کام لینے والوں کے بجائے ان لوگوں سے وابستہ ہے جو امن اور مسائل کا سیاسی حل چاہتے ہیں۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں