rss

وزیر خارجہ پومپیو کی انڈین وزیر برائے خارجہ امور ڈاکٹر ایس جے شنکر سے بات چیت

English English, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
وزیر خارجہ پومپیو کی انڈین وزیر برائے خارجہ امور ڈاکٹر ایس جے شنکر سے بات چیت
31 مارچ 2020

 

ترجمان دفتر خارجہ مورگن اورٹیگس کے مطابق:

وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو نے آج انڈین وزیر برائے خارجہ امور ڈاکٹر ایس جے شنکر سے ٹیلی فون پر بات کی۔ اس موقع پر کوویڈ۔19 وبا کے خلاف اقدامات کے لیے مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر خارجہ نے اس عالمگیر بحران کا مقابلہ کرنے بشمول ادویہ سازی اور طبی سازوسامان کی تیاری اور اس کی ترسیل کے نظام مضبوط بنانے کے لیے امریکہ، انڈیا اور دوسرے اہم شراکت داروں اور اتحادیوں کے مابین قریبی تعاون کی اہمیت واضح کی۔ انہوں نے خطہ ہندوالکاہل اور دنیا بھر میں امن، خوشحالی اور سلامتی کو فروغ دینے کے لیے امریکہ کی جانب سے انڈیا کے ساتھ کام کرنے کے پختہ عزم کا اعادہ بھی کیا۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں