rss

اٹلی کے لیے امریکی مدد

English English, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو کا بیان
11 اپریل 2020

 

امریکہ اس مشکل وقت میں ضرورت مند ممالک کو انسانی امداد کی فراہمی اور کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ہرممکن اقدامات کی غرض سے اپنے شراکت داروں اور اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ امریکہ کا ایک قریب ترین اتحادی اور دوست اٹلی کوویڈ۔19 کے خلاف جنگ میں سب سے آگے ہے اور ہم اس وائرس پر قابو پانے اور اس سے متاثرہ لوگوں کی صحت یابی کے لیے اٹلی کی شفافیت اور مسلسل بہادرانہ کوششوں کو سراہتے ہیں۔ اٹلی میں اس وبا کے اثرات خاص طور پر تباہ کن رہے ہیں اور ہمیں اپنے عزیزوں اور دوستوں کو کھونے والوں سے دلی ہمدردی ہے۔

اس بے مثال نقصان پر صدر ٹرمپ نے اٹلی کے لیے ایک بھاری امدادی پیکیج کی منظوری دی ہے۔ اس میں عالمی اداروں اور غیرسرکاری اداروں  کے لیے امدادبھی  شامل ہو گی جن میں مذہبی بنیاد پر کام کرنے والی تنظیموں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ان میں بہت سی تنظیمیں پہلے ہی اٹلی کے لوگوں کو ضروری مدد فراہم کر رہی ہیں۔ ان کوششوں سے اٹلی کی معاشی بحالی کے عمل میں مدد ملے گی۔

امریکہ اٹلی میں کوویڈ۔19 وبا کے خلاف اقدامات کے لیے تکنیکی مدد بھی مہیا کرے گا جو کہ امریکہ کے محکمہ صحت و انسانی خدمات اور اٹلی کے شعبہ صحت کے مابین موجودہ مفید شراکتوں میں نیا اضافہ ہو گی۔ ہم فوج کے پاس زائد از ضرورت طبی سازوسامان کی نشاندہی اور امریکی نجی شعبے سے عطیات کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ اٹلی میں قریباً 30 ہزار امریکی فوجی اہلکار اور ان کے اہلخانہ موجود ہیں۔ امریکی فوجی اہلکار بہت سے کاموں میں مدد دیں گے جن میں ٹیلی میڈیسن خدمات کی فراہمی، فیلڈ ہسپتالوں اور طبی سازوسامان کی نقل و حمل اور انہیں اکٹھا کرنے میں معاونت، کوویڈ۔19 کے علاوہ دوسری بیماریوں میں مبتلا مریضوں کا علاج معالجہ اور سازوسامان، ایندھن اور خوراک کی نقل و حمل میں مدد دینا شامل ہے۔

اہم نوعیت کی اس معاونت سے ناصرف اٹلی کے لوگوں کی مدد ہو گی بلکہ عالمگیر تجارت اور اشیا کے ترسیلی سلسلوں کو بہتر بنانے میں مدد بھی ملے گی۔ اس کام میں ہم سب اکٹھے ہیں اور شفافیت، تعاون اور باہمی  مدد سے ہی کوویڈ۔19 کو شکست دینے میں کامیاب ہوں گے۔


اصل مواد دیکھیں: https://www.state.gov/u-s-assistance-to-italy/
یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں