rss

امریکہ کا وانگ کوآن ژانگ کو نقل وحرکت کی آزادی دینے اور کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ

हिन्दी हिन्दी, English English, العربية العربية

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
امریکہ کا وانگ کوآن ژانگ کو نقل وحرکت کی آزادی دینے اور کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ
ترجمان دفتر خارجہ مورگن اورٹیگس کا بیان
20 اپریل 2020

 

امریکہ عوامی جمہوریہ چین (پی آر سی) سے کہتا ہے کہ انسانی حقوق کے وکیل وانگ کوآن ژانگ کو پانچ سالہ ناجائز حراست سے رہا ہونے پر بیجنگ میں اپنے اہلخانہ سے ملنے سمیت نقل وحرکت کی آزادی دی جائے۔ ہمیں ان کی گرتی ہوئی جسمانی اور ذہنی صحت اور جیل میں ان سے کی گئی بدسلوکی پر بے حد تشویش ہے۔ وانگ کو ملک بھر میں انسانی حقوق کے 300 سے زیادہ وکلا اور قانونی ساتھیوں  کی حراستوں کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا جس کا آغاز 9 جولائی 2015 سے ہوا تھا۔

ہم لی یوہان اور یو وین شنگ جیسے لوگوں اور دیگر تمام چینی شہریوں کو ناجائز حراست سے رہا کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں جو قانون کی حکمرانی  کے تحت مزید مساوی اور منصفانہ سماج کی جستجو میں محض اپنے انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں سے کام لینے کی پاداش میں قید ہیں۔ ہمیں عوامی جمہوریہ چین میں قانون کی کمزور حکمرانی، ناجائز حراستوں، دوران قید تشدد اور ملکی سرحدوں میں انسانی حقوق اور افراد کی بنیادی آزادیوں کی پامالیوں پر تشویش ہے۔ ہم چین پر زور دیتے ہیں کہ وہ عالمگیر انسانی حقوق کے حوالے سے اپنے عہد اور اپنے آئین میں اس حوالے سے یقین دہانیوں پر عمل کرے۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں