rss

بیرون ملک 270 ملین ڈالر اضافی امریکی امداد کے ذریعے کوویڈ۔19 کے خلاف عالمگیر اقدامات میں امریکہ کے قائدانہ کردار کا تسلسل

English English, Português Português, Español Español, العربية العربية, Français Français, Русский Русский, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
بیرون ملک 270 ملین ڈالر اضافی امریکی امداد کے ذریعے کوویڈ۔19 کے خلاف عالمگیر اقدامات میں امریکہ کے قائدانہ کردار کا تسلسل
وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو کا بیان

 

نصف صدی سے زیادہ عرصہ سے امریکہ عالمی سطح پر صحت کے تحفظ اور امدادی سرگرمیوں میں سب سے بڑا کردار ادا کرتا چلا آیا ہے۔ امریکہ کے عوام کی فیاضی اور صدر ٹرمپ کی قیادت کے تحت امریکہ کوویڈ۔19 کے مقابلے میں یہ غیرمعمولی ریکارڈ برقرار رکھے ہوئے ہے۔ امریکہ نے کانگریس کی جانب سے بیرون ملک مہیا کردہ اضافی امداد کے سلسلے میں 270 ملین ڈالر سے زیادہ دینے کا اعلان کیا ہے جو کہ خاص طور پر اس وبا کے خلاف پہلے سے جاری کردہ امداد کے علاوہ ہے۔

اس نئی مالی معاونت کی بدولت قریباً 170 ملین ڈالر سے بعض ایسے ممالک میں مقامی سطح پر اس وبا کے خلاف تیاری اور اقدامات میں مدد ملے گی جنہیں اس سے شدید خطرات لاحق ہیں۔ اس کے ساتھ ہم کوویڈ۔19 کے معیشت، شہریوں کے تحفظ، استحکام اور حکمرانی پر منفی اثرات کے حوالے سے تیار رہنے، انہیں محدود رکھنے اور ان سے نمٹنے کے لیے حکومتوں، سول سوسائٹی اور نجی شعبے کو 100 ملین ڈالر بھی فراہم کر رہے ہیں۔

آج کیے جانے والے اس اعلان سے کوویڈ۔19 کی وبا پھوٹنے کے بعد اب تک امریکی حکومت کی جانب سے عالمی سطح پر مہیا کردہ امداد کا حجم 775 ملین ڈالر سے زیادہ ہو گیا ہے۔ یہ مدد صحت، انسانی امداد اور معاشی معاونت خاص طور دنیا کے ہر خطے میں 100 سے زیادہ ممالک کو اس وبا کے خلاف لڑنے کے لیے فراہم کی جا رہی ہے۔

صحت مند دنیا کا مطلب صحت مند امریکہ ہے۔ کئی دہائیوں تک بیرون ملک مہیا کردہ دانشمندانہ اور تزویراتی امداد کی بدولت سمندر پار امریکیوں پر وبا کے اثرات محدود رکھنے اور امریکہ کے شہریوں کو اندرون ملک بہتر تحفظ مہیا کرنے میں مدد ملی ہے۔

دفتر خارجہ، امریکی ادارہ برائے عالمی  ترقی، بیماریوں پر قابو پانے اور روک تھام کے مراکز اور محکمہ دفاع کُل امریکی اقدامات کے سلسلے میں کانگریس کی مہیا کردہ 2.4 ارب ڈالر کی ہنگامی اضافی امداد کے ذریعے دنیا بھر میں صحت عامہ کے نظام کی معاونت، انسانی امداد اور معیشت، سلامتی اور استحکام کے ضمن میں مدد کی کوششوں میں مل کر مصروف عمل ہیں۔

اچھائی کے لیے امدادی قوت کی حیثیت سے امریکہ کا کوئی ہمسر نہیں۔ ہماری حکومتی امداد اور کثیرملکی اداروں کو دی جانے والی مالی معاونت کے علاوہ امریکہ کے نجی کاروباروں، غیرمنفعی گروہوں، مذہبی بنیاد پر کام کرنے والی تنظیموں اور خیراتی اداروں نے مل کر دنیا بھر میں کوویڈ۔19 سے متاثرہ آبادیوں کے لیے 3 بلین ڈالر عطیہ کیے ہیں۔ یہ معاونت امریکی حکومت کی جانب سے مہیا کردہ امداد سے الگ ہے۔

امریکہ کوویڈ۔19 وبا کے مقابلے میں مدد دینے کے لیے دوسرے عطیہ دہندگان کی جانب سے اعلیٰ معیار کے شفاف کردار کا خیرمقدم کرتا ہے۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں