rss

شام کے شہر عفرین میں دہشت گرد حملہ

English English, العربية العربية

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
ترجمان دفتر خارجہ مورگن اور ٹیگس کا بیان
28 اپریل 2020

 

امریکہ آج شام کے شہر عفرین میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ اس واقعے میں شہر کے مرکزی بازار میں افطار کی تیاری کے لیے خریداری کرتے درجنوں لوگوں کی جانیں گئیں۔ ابتدائی اطلاعات سے اندازہ ہوتا ہے کہ حملے کا نشانہ بننے والوں میں بڑی تعداد عام شہریوں کی تھی جس میں بچے بھی شامل ہیں۔ اس تنازع میں کسی بھی فریق کی جانب سےایسے غلط اقدامات ناقابل قبول ہیں۔ امریکہ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے جیر پیڈرسن کی جانب سے  شام میں ملک گیر  جنگ بندی کے مطالبے کی حمایت  کرتا اور اس پر عملدرآمد کے مطالبے کو دہراتا ہے۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں