rss

بیرون ملک اضافی امریکی امداد کوویڈ۔19 کے خلاف عالمگیر اقدامات میں امریکہ کے قائدانہ کردار کو مضبوط کرتی ہے

Português Português, English English, Español Español, Français Français, Русский Русский, العربية العربية, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
6 مئی 2020
بیرون ملک اضافی امریکی امداد کوویڈ۔19 کے خلاف عالمگیر اقدامات میں امریکہ کے قائدانہ کردار کو مضبوط کرتی ہے
وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو کا بیان

 

جیسا کہ ہم اندرون ملک کرونا وائرس کو شکست دینے کے لیے اکٹھے کام کر رہے ہیں، بعینہ امریکہ ہمیشہ کی طرح ضرورت کے وقت اپنے عالمگیر شراکت داروں کے ساتھ کھڑا ہے۔ صحت مند دنیا کا مطلب صحت مند امریکہ ہے۔

نصف صدی سے زیادہ عرصہ سے امریکہ عالمی سطح پر تحفظ صحت  کے اقدامات اور انسانی امداد میں سب سے زیادہ حصہ ڈالنے والا ملک ہے اور دنیا بھر میں زندگیوں کو تحفظ دے  رہا ہے۔ امریکہ نے ایبولا، ایچ آئی وی/ایڈز، تپ دق، ملیریا اور دوسری وبائی بیماریوں کے خلاف جنگ  کے علاوہ دنیا بھر میں امدادی اقدامات میں بھی قائدانہ کردار ادا کیا ہے جن میں وینزویلا اور شام کے حالیہ بحران بھی شامل ہیں۔ 

آج امریکہ کوویڈ۔19 وبا کے خلاف اقدامات میں عالمگیر سطح پر اپنا  قائدانہ کردار جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس نے عالمگیر صحت  اور انسانی امداد کے لیے مزید 128 ملین ڈالر دیے ہیں۔ امداد میں اس اضافے کے بعد اب تک 120 سے زیادہ ممالک میں تحفظ زندگی، امدادی کاموں اور معاشی مدد کے لیے ہماری امداد کا مجموعی حجم 900 ملین ڈالر سے زیادہ ہو گیا ہے۔

آج اعلان کردہ مالی امداد میں وائرس کی روک تھام، اس کا سراغ لگانے اور اس پر قابو پانے میں مدد دینے کے لیے دنیا بھر میں صحت کے شعبے میں دیے جانے والے 100 ملین ڈالر بھی شامل ہیں۔ آج اعلان کردہ بقیہ 28 ملین ڈالر سے غیرمحفوظ پناہ گزینوں اور مہاجرین میں کوویڈ۔19 کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملے گی۔ یہ کام انسانی امداد کی فراہمی کے ذریعے بھی کیا جانا ہے۔

امریکی عوام اندرون ملک وائرس کا مقابلہ کرتے ہوئے بھی دنیا میں سب سے زیادہ امداد دے رہے ہیں۔ امریکی حکومت کی جانب سے دی جانے والی امداد کے علاوہ امریکی کاروباروں، منافعی  اداروں، خیراتی تنظیموں اور عام لوگوں نے مل کر عطیات اور امداد کے طور پر قریباً 4 بلین ڈالر مہیا کیے ہیں۔ کوویڈ۔19 کے خلاف عالمگیر اقدامات میں امریکیوں کی جانب سے دی جانے والی مجموعی حکومتی اور غیرحکومتی امداد اور عطیات کی مالیت  قریباً 6.5 بلین ڈالر ہے ۔ یہ دنیا بھر میں اس مقصد کے لیے دی گئی مجموعی امداد کا قریباً 60 فیصد ہے۔

امریکہ اس وبا کے خلاف جنگ میں مدد دینے کے لیے دنیا میں ہر عطیہ دہندہ کی جانب سے اعلیٰ معیار کی حامل، شفاف اور غیرمشروط مدد کا خیرمقدم کرتا ہے۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں