rss

یومِ وساکھ پر وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو کا پیغام

English English

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
7 مئی 2020

 

امریکہ کی جانب سے میں ہر جگہ بدھ برادری اور ان تمام لوگوں کو پُرمسرت اور پُرامن وساکھ کی مبارک باد دیتا ہوں جو یہ تہوار مناتے ہیں۔

آج ہم سدھارتھا گوتما کی زندگی اور تعلیمات پر غور کرتے ہوئے دردمندی، امن اور رواداری کے لازوال اور عالمگیر اصولوں کو یاد کرتے اور انہیں برقرار رکھنے کی خواہش کرتے ہیں جو بدھ عقیدے کے اظہار میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔

بدھ مت کی روایات ایک بھرپور ورثہ پیش کرتی ہیں جو آج روحانی، عقلی اور ثقافتی اعانت سے دنیا کو مالامال کر رہا ہے۔

آج وساکھ کی خوشی مناتے ہوئے ہم یہاں اور دنیا بھر میں بدھ برادریوں کو تعظیم پیش کرتے ہیں جو ہمارے معاشروں کی طاقت میں اضافہ کر رہی ہیں۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں