rss

امریکہ کی چین سے وابستہ کرداروں کی جانب سے کوویڈ۔19 سے متعلق امریکی تحقیق چُرانے کی کوششوں کی مذمت

العربية العربية, English English, Português Português, Español Español, Français Français, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو کا بیان

 

امریکہ عوامی جمہوریہ چین (پی آر سی) سے تعلق رکھنے والے سائبر کرداروں اور غیرروایتی کلکٹروں  کی جانب سے کوویڈ۔19 پر تحقیق سے متعلق امریکہ کی انٹیلکچوئل پراپرٹی اور معلومات چوری کرنے کی کوششوں کی مذمت کرتا ہے۔ ایسی کوششوں سے متعلق اعلان 13 مارچ 2020 کو فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن اور محکمہ داخلی سلامتی میں سائبر سکیورٹی اور انفراسٹرکچر سکیورٹی سے متعلق ادارے کے جاری کردہ انتباہ میں کیا گیا تھا۔ امریکہ پی آر سی سے کہتا ہے کہ وہ عناد پر مبنی اپنی سرگرمی بند کرے۔ جیسا کہ 13 مئی کے انتباہ میں کہا گیا ہے ”ان معلومات کی ممکنہ چوری سے محفوظ، موثر اور کارگر علاج کے امکانات کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔” سائبر سپیس میں پی آر سی کا طرزعمل اب تک کوویڈ۔19 وبا کے دوران اس کے نقصان دہ اقدامات میں مزید اضافے کے مترادف  ہے۔ جہاں امریکہ اور ہمارے اتحادی و شراکت دار زندگیاں بچانے کے لیے ایک مجموعی اور شفاف ردعمل ترتیب دے رہے وہاں پی آر سی سائنس دانوں، صحافیوں اور شہریوں کو خاموش کرنے اور غلط معلومات پھیلانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے جس کے باعث صحت کے اس بحران سے لاحق خطرات شدت اختیار کر گئے ہیں۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں