rss

ایران، شمالی کوریا اور شام کے پابندیوں سے بچنے کے ہتھکنڈوں سے نمٹنے کے لیے امریکہ کی جانب سے عالمگیر بحری صلاح کی اشاعت

हिन्दी हिन्दी, English English, العربية العربية

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
ایران، شمالی کوریا اور شام کے پابندیوں سے بچنے کے ہتھکنڈوں سے نمٹنے کے لیے امریکہ کی جانب سے عالمگیر بحری صلاح کی اشاعت
14 مئی 2020

 

امریکی دفتر خارجہ، امریکی محکمہ خزانہ میں غیرملکی اثاثہ جات کی ضبطی سے متعلق دفتر (اوایف اے سی) اور امریکی کوسٹ گارڈ نے بحری صنعت اور توانائی و دھاتوں سے متعلق شعبہ جات میں کام کرنے والوں کے لیے ایک عالمگیر صلاح جاری کی ہے جس میں انہیں خاص طور پر ایران، شمالی کوریا اور شام کی جانب سے پابندیوں سے بچنے کے لیے دھوکے پر مبنی جہازرانی کی سرگرمیوں سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔ اس صلاح میں نجی صنعت کے لیے ایسے بہتر طریقہ ہائے کار کی تفصیلات بھی شامل ہیں جنہیں اختیار کرنے سے انہیں پابندیوں کا سامنا کرنے کا خدشہ کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس رپورٹ میں دھوکہ دہی پر مبنی جہازرانی سے متعلق جن طریقہ ہائے کار پر بات کی گئی ہے وہ ایسی صنعتوں میں شامل افراد اور اداروں پر پابندی کے لیے نمایاں خطرہ ہو سکتے ہیں۔

یہ صلاح اس سے پہلے امریکی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایسے مشوروں میں تازہ ترین اضافہ ہے اور مزید تفصیلات کا احاطہ کرتی ہے۔ اس کا مقصد تجارت کے لیے بحری صنعت سے کام لینے والوں کو ایسے طریقہ ہائے سے متعلق معلومات اور ذرائع فراہم کرنا ہے  جن کے ذریعے وہ جہازرانی اور اس سے متعلقہ شعبہ جات میں پابندیوں سے بچنے کے موجودہ اور نئے رحجانات سے نمٹ  ہیں۔ اس صلاح میں ایران، شمالی کوریا اور شام جیسے ممالک کی جانب سے اختیار کیے جانے والے دھوکہ دہی پر مبنی عام بحری طریقہ ہائے کار کو واضح کیا گیا ہے۔

اس صلاح میں بحری اور توانائی کی صنعتوں کے مختلف شعبہ جات بشمول عالمی سطح پر اجناس کی تجارت کرنے والوں، بحری انشورنس سے متعلق کمپنیوں، مالیاتی اداروں، بحری جہازوں کے مالکان اور فلیگ رجسٹریوں اور دیگر کے لیے بہترین طریقہ ہائے کار کی تفصیلات بھی دی گئی ہیں تاکہ مطلوبہ احتیاط اور پابندیوں کا نشانہ بننے کے خدشے میں کمی لانے کے لیے ان کی مدد ہو سکے۔ مزید برآں یہ صلاح بحری صنعت سے متعلق امریکہ اور اقوام متحدہ کی پابندیوں کے بارے میں معلومات بھی فراہم کرتی ہے جن میں ایسی سرگرمیوں کی ایک نامکمل فہرست بھی شامل ہے جن کے ارتکاب پر امریکی حکومت کی جانب سے پابندیاں عائد ہونے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔ امریکہ دنیا بھر میں ضرررساں کرداروں کی بحری سرگرمیوں کو منتشر کرنے کے لیے بدستور پرعزم ہے۔ ان میں پابندیوں سے بچنے کے ہتھکنڈے اور سمگلنگ بھی شامل ہیں جن سے مجرمانہ سرگرمی میں مدد مل سکتی ہے اور عالمی امن و سلامتی کو خطرہ ہو سکتا ہے۔

یہ صلاح یہاں دستیاب ہے: https://www.treasury.gov/resource-center/sanctions/Programs/Documents/05142020_global_advisory_v1.pdf


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں