rss

وزیر خارجہ پومپیو کی افغان صدر اشرف غنی اور ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے بات چیت

English English, العربية العربية, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
17 مئی 2020

 

ترجمان دفتر خارجہ مورگن اورٹیگس کے مطابق:

وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو نے آج افغان صدر اشرف غنی اور قومی مفاہمت کے لیے اعلیٰ سطحی کونسل کے نئے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے بات کی۔ وزیر خارجہ پومپیو نے افغانستان میں جامع حکومت کے لیے معاہدہ طے پانے پر دونوں رہنماؤں کو مبارک باد دی۔ وزیر خارجہ پومپیو کا کہنا تھا کہ انہیں سیاسی تعطل کے دوران وقت کے ضیاع پر افسوس ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ افغان تنازع ختم کرنے کے لیے سیاسی تصفیہ ہی امریکہ کی ترجیح ہے اور دونوں رہنماؤں کی جانب سے بلاتاخیر بین الافغان بات چیت کے لیے فوری قدم اٹھانے کے عزم کا خیرمقدم کیا۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں