rss

افغان مفاہمتی عمل کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے کا دورہ افغانستان و قطر

English English, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
18 مئی 2020

 

افغان مفاہمتی عمل کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد 17 مئی کو دوحہ اور کابل کے دورے پر روانہ ہوئے۔ سفیر خلیل زاد دوحہ میں طالبان نمائندوں سے ملاقات میں امریکہ۔طالبان معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے اور بین الافغان بات چیت شروع کرنے کے لیے بنیادی اقدامات بشمول تشدد میں نمایاں کمی لانے کے لیے ضرورت اقدامات پر زور دیں گے۔ وہ کابل میں اعلیٰ سطحی حکومتی عہدیداروں سے مل کر افغان حکومت کے لیے ایسے اقدامات پر غور کریں گے جن کی اسے بین الافغان گفت و شنید ہر ممکن طور سے جلد شروع کرنے کے لیے ضرورت ہے۔

امریکہ 40 سالہ جنگ کے خاتمے اور یہ بات یقینی بنانے کے لیے سیاسی تصفیے کی غرض سے افغان عوام اور عالمی برادری کی خواہش کی بدستور حمایت کرتا ہے کہ افغانستان دوبارہ کبھی عالمی دہشت گردی کا پلیٹ فارم نہ بنے۔ سفیر خلیل زاد اپنے دورے میں  امریکہ کے اس تصور کو محکم کرنا جاری رکھیں گے کہ مل بیٹھنا اور افغانستان کے سیاسی مستقبل پر معاہدے کے لیے مذاکرات کرنا ہی تمام فریقین کے لیے تنازعے کے خاتمے کا بہترین راستہ ہے۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں