rss

عید الفطر کے موقع پر وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو کا پیغام

English English, العربية العربية, Français Français, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
23 مئی 2020

 

سوزن اور میں دنیا بھر میں عیدالفظر منانے والے مسلمانوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ گزشتہ ماہ اندرون و بیرون ملک مسلمانوں نے روزے رکھے، روحانی استغراق، یگانگت اور شکرگزاری، ہمدردی و فیاضی کی اقدار پر توجہ دی اور عالمگیر وبا کے باعث تبدیل شدہ دنیا کے مطابق خود کو اپنے عقیدے پر عمل کرنے اور رمضان منانے کے لیے ڈھالا۔

رمضان اور عید باہم اتحاد، دوسرے لوگوں کے کام آنے اور خاص طور پر بحران کے اس وقت میں مذہب یا عقیدے جیسی بنیادی آزادیوں کے تحفظ کی یاد دہانی کراتے ہیں۔ اس عالمگیر وبا کے دوران ویغور، روہنگیا اور اپنے عقیدے پر عمل کی پاداش میں کڑے مسائل کا سامنا کرنے والے دیگر  مسلمانوں کو پہلے سے کہیں بڑے خطرات کا سامنا رہا جن میں ان پر الزام تراشی، انہیں ہراساں کیا جانا اور قیدوبند کی صعوبتیں شامل ہیں۔ ہم امریکہ اور دنیا بھر میں بہت سی اسلامی امدادی تنظیموں کے خاص طور پر مشکور ہیں جن کے بہادرانہ کام نے زندگیاں بچائیں۔ ہم عقیدے اور مذہبی تاویل سے قطع نظر جبر کا نشانہ بننے والوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے مسلمان برادری کے ساتھ ہیں، اور تمام حکومتوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ تمام لوگوں کی مذہبی آزادی کا تحفظ کریں۔

دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید مبارک۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں