rss

وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو کا عید کے موقع پر افغانستان میں جنگ بندی کا خیرمقدم

English English, العربية العربية, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو کا عید کے موقع پر افغانستان میں جنگ بندی کا خیرمقدم
24 مئی 2020

 

میں طالبان اور افغان حکومت کی جانب سے عید کے موقع پر تین روزہ جنگ بندی کے اعلانات کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ ہم نے اس لمحے تک پہنچنے کے لیے کڑی محنت کی اور مجھے امید ہے کہ جنگ میں اس التوا سے افغان عوام کو عید منانے کی گنجائش اور تحفظ میسر آیا ہے جس کے وہ حق دار ہیں، جبکہ طالبان اور حکومت کو اپنے ملک کے پُرامن مستقبل کی جانب مزید قدم اٹھانے کا موقع ملا ہے۔

امریکہ طالبان کے ساتھ اپنے معاہدے اور امریکہ۔افغانستان مشترکہ اعلامیے پر عملدرآمد کے لیے پوری طرح پُرعزم ہے۔ میں افغانستان میں سیاسی بحران حل ہونے کے بعد قومی مفاہمت کے لیے اعلیٰ سطحی کونسل کے نئے نامزد چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ اور صدر اشرف غنی سے توقع رکھتا ہوں کہ وہ بقیہ رکاوٹیں ختم کرنے کے لیے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں گے جن کے باعث بین الافغان بات چیت کا عمل تاخیر کا شکار ہو چکا ہے ،جسے قیدیوں کی رہائی کے ساتھ شروع ہونا تھا۔ میں امید کرتا ہوں کہ طالبان رہائی پانے والے قیدیوں کو میدان جنگ میں واپس نہ بھیجنے کے اپنے وعدے پر کاربند رہیں گے۔ آخر میں مجھے توقع ہے کہ افغان حکومت کے دونوں رہنما اور طالبان عید کے بعد تشدد میں اضافہ نہیں کریں گے۔ یہ تشدد نقصان کا باعث ہے، اس سے تکالیف میں اضافہ ہوتا ہے اور افغان عوام کے مصائب کا سلسلہ دراز ہو جاتا ہے۔ 

امن افغان عوام کی مستقل اور بے انتہا خواہش رکھتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ اس جنگ بندی سے اعتماد قائم ہو گا۔ اس کے بعد تمام فریقین کو جلد از جلد بین الافغان مذاکرات کے لیے عید کے موقع پر ہونے والی تاریخی جنگ بندی کی صورت میں  اس مثبت پیش رفت  کو آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔

تمام افغانوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید مبارک۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں