rss

انعامات برائے انصاف: محمد رمضان سے متعلق معلومات کی فراہمی پر انعام کی پیشکش

English English, العربية العربية, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
انعامات برائے انصاف: محمد رمضان سے متعلق معلومات کی فراہمی پر انعام کی پیشکش
دفتر خارجہ کا بیان
28 مئی 2020

 

امریکی دفتر خارجہ کا انعامات برائے انصاف پروگرام داعش کے ایک اعلیٰ سطحی رہنماء اور نمایاں پیروکار محمد قادر موسیٰ رمضان کو ڈھونڈنے یا اس کی نشاندہی میں مددگار معلومات کی فراہمی کے لیے 3 ملین ڈالر تک انعام کی پیشکش کر رہا ہے۔

رمضان کو ابوبکر الغریب کے نام سے بھی جانا جاتا ہے جو اردن میں پیدا ہوا تھا۔

اس کا شمار داعش کے لیے میڈیا کے محاذ پر طویل ترین عرصہ تک کام کرنے والوں اور اس گروہ کی ابلاغ سے متعلق روزانہ کارروائیوں کی نگرانی کرنے والوں میں ہوتا ہے۔ ایسی کارروائیوں میں داعش کے دنیا بھر میں پھیلے حامیوں کی جانب سے موصول ہونے والے مواد کو منظم کرنا بھی شامل ہے۔

رمضان نے دنیا بھر سے لوگوں کو انتہاپسند بنانے، بھرتی کرنے اور انہیں تحریک دینے کے لیے داعش کی جانب سے پروپیگنڈہ کی کارروائیوں میں نمایاں کردار ادا کیا۔ اس نے  داعش کے پروپیگنڈے پر مبنی متعدد ویڈیوز، مطبوعات اور آن لائن پلیٹ فارمز سے متعلق منصوبہ بندی، ارتباط اور ان کی تیاری کے کام کی نگرانی کی  ہے جس میں  تشدد اور معصوم شہریوں کے قتل عام کے وحشیانہ اور ظالمانہ مناظر بھی شامل ہیں۔

انعام کی اس پیشکش سے متعلق مزید معلومات انعامات برائے انصاف پروگرام کی ویب سائٹ www.rewardsforjustice.net پر دستیاب ہیں۔ جس شخص کے پاس بھی محمد رمضان کے بارے میں معلومات ہوں، ہم اس کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ ویب سائٹ، ای میل ([email protected])، فون (شمالی امریکہ میں1-800-877-3927)، یا ڈاک (انعامات برائے انصاف، واشنگٹن، ڈی سی، 20520-0303، یو ایس اے) کے ذریعے انعامات برائے انصاف پروگرام سے رابطہ کرے۔ لوگ اس سلسلے میں اپنے قریب ترین امریکی سفارت خانے یا قونصل خانے میں علاقائی سکیورٹی افسر سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔اطلاع دینے والے کے بارے میں  تمام معلومات مکمل طور پر اخفا میں رکھی جائیں گی۔

انعامات برائے انصاف پروگرام نفاذ قانون کا ایک موثر ذریعہ ہے جسے دفتر خارجہ میں ڈپلومیٹک سکیورٹی سروس چلاتی ہے۔ اس پروگرام کا آغاز 1984 میں ہوا تھا جس کے  تحت اب تک دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے یا دنیا بھر میں عالمی دہشت گردی کے اقدامات کی روک تھام میں مددگار معلومات مہیا کرنے والے 100 سے زیادہ لوگوں کو  150 ملین سے زیادہ رقم بطور انعام دی جا چکی ہے۔ ہمیں ٹویٹر پر فالو کیجیے https://twitter.com/Rewards4Justice


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں