rss

مائیکل وائٹ کی رہائی

English English, العربية العربية, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو کا بیان
2020 4 جون

 

ہم ایک اور امریکی شہری کو وطن واپس لا رہے ہیں۔ یہ امریکی بحریہ کے سابق اہلکار مائیکل وائٹ ہیں جو قریباً دو سال سے ایران میں ناجائز طور پر قید تھے۔ اب وہ امریکہ واپس آ رہے ہیں جہاں ہم انہیں اپنے اہلخانہ سے دوبارہ ملانے کے منتظر ہیں۔ میں مائیکل وائٹ کی رہائی کے لیے ایرانی حکام سے مذاکرات کرنے پر ایران کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے برائن ہُک کی ستائش کرتا ہوں۔ اس کامیاب سفارتکاری میں سہولت دینے پر میں سوئزرلینڈ کی حکومت اور اپنے سفارت کاروں کے کام پر ان کا مشکور ہوں۔

اگرچہ ہمیں اس معاملے میں ایران کے تعمیری طرز عمل پر خوشی ہے، تاہم ابھی بہت سا کام ہونا باقی ہے۔ امریکہ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے گا جب تک ہم ایران اور دنیا بھر میں قید ہر امریکی شہری کو وطن واپس ان کے پیاروں کے پاس نہیں پہنچا دیتے۔ امریکہ ایران میں طویل عرصہ سے قید کاٹنے والے اپنے شہریوں باقر نمازی، سیامک نمازی اور مراد طہباز کی رہائی اور رابرٹ لیونسن کو پیش آنے والے حالات کے بارے میں مکمل تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ جاری رکھے ہوئے ہے۔


اصل مواد دیکھیں: https://www.state.gov/release-of-michael-white/
یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں