rss

چین کی کمپنیوں کے اندراج پر نیسڈک کی نئی پابندیاں

English English, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو کا بیان
4 جون 2020

 

ٹرمپ انتظامیہ یہ امر یقینی بنانے کا عہد کیے ہوئے ہے کہ تمام امریکی کاروباروں اور سرمایہ کاروں کو بقیہ دنیا کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تجارت کا موقع میسر آ سکے۔ اس حوالے سے جاری کوشش میں نیسڈک کی جانب سے آڈٹ کرنے والے اداروں کو تمام مندرج کمپنیوں کو اطلاعات اور معائنے کے حوالے سے عالمگیر معیارات کی پابندی کے لیے کہنا قابل ستائش اقدام ہے اور میں اس کی تعریف کرتا ہوں۔

چین سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں کی جانب سے دھوکہ دہی پر مبنی کھاتہ داری کے ہوتے ہوئے نیسڈک کا یہ اعلان خاص طور پر اہم ہے۔ صدر ٹرمپ نے امریکی سرمایہ کاروں اور امریکہ کی قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے چینی کمپنیوں میں امریکہ کے وفاقی ملازمین کے ریٹائرمنٹ فنڈ سے سرمایہ کاری روکنے کا فیصلہ کیا۔ صدر نے مالیاتی منڈیوں پر صدارتی ورکنگ گروپ کو یہ ہدایت بھی دی کہ وہ امریکی مالیاتی منڈیوں میں مندرج چینی کمپنیوں میں بے قاعدگیوں کا جائزہ لے۔

امریکہ کے سرمایہ کاروں کو ایسی کمپنیوں سے وابستہ خفیہ اور ناجائز خطرات کا نشانہ نہیں بننا چاہیے جو امریکہ کی کمپنیوں کی طرح قوانین کی پابندی نہیں کرتیں۔ نیسڈک کا اقدام امریکہ اور دنیا بھر میں حصص کی خریدوفروخت کے دوسرے اداروں کے لیے مثال ہونا چاہیے۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں