rss

افغان مفاہمتی عمل کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد کاافغانستان، پاکستان اور قطر کا دورہ

English English, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
افغان مفاہمتی عمل کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد کاافغانستان، پاکستان اور قطر کا دورہ
5 جون 2020

 

افغان مفاہمتی عمل کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے، سفیر زلمے خلیل زاد 5 جون کو دوحہ، اسلام آباد اور کابل کے دورے پر روانہ ہوئے۔ سفیر خلیل زاد کے دورے کا بنیادی مقصد بین الافغان مذاکرات کے باآسانی آغاز کے لیے درکار آئندہ عملی اقدامات پر افغان فریقین کے مابین سمجھوتہ کروانا ہے۔ علاوہ ازیں اپنے گزشتہ دورے کی بنیاد پر وہ فریقین سے ملاقاتیں کر کے امریکہ۔طالبان معاہدے اور امریکہ۔ افغانستان مشترکہ اعلامیے میں کیے گئے تمام وعدوں خصوصاً تشدد میں کمی اور قیدیوں کی رہائی پر عملدرآمد کا جائزہ لیں گے۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں