rss

چین کی برطانیہ کو دھمکانے کی کوشش پر وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو کا بیان

English English, العربية العربية, Français Français, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
چین کی برطانیہ کو دھمکانے کی کوشش پر وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو کا بیان
9 جون 2020

 

امریکہ چینی کمیونسٹ پارٹی کے غنڈہ گردی پر مبنی جابرانہ ہتھکنڈوں کے خلاف اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال یہ ہے کہ اطلاعات کے مطابق چین نے برطانوی بینک ‘ایچ ایس بی سی’ کو سزا دینے اور ہواوے کوبرطانیہ میں  اپنے فائیوجی نیٹ ورک بنانے کی اجازت دینے تک وہاں جوہری توانائی کے پلانٹ قائم کرنے کے وعدے توڑنے کی دھمکی دی ہے۔ چین کے شہر شین چن سے تعلق رکھنے والی ہواوے کمپنی چینی کمیونسٹ پارٹی کے وسیع پیمانے پر نگرانی کے نظام کا ایک حصہ ہے۔

سی سی پی کی جانب سے ایچ ایس بی سی کو دھمکانے کے واقعے کو خاص طور پر تنبیہہ کے طور پر لیا جانا چاہیے۔ گزشتہ ہفتے ہی ایشیا اور الکاہل خطے کے لیے اس بینک کے سی ای او پیٹر وانگ نے ایک درخواست پر دستخط کیے جس میں ہانگ کانگ کی خودمختاری کو ختم کرنے اور اقوام متحدہ میں درج معاہدے میں کیے گئے وعدے توڑنے سے متعلق بیجنگ کے تباہ کن فیصلے کی حمایت کی گئی ہے۔ پیٹر وانگ چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے رکن ہیں۔ اطاعت گزاری کے اس مظاہرے سے  بظاہر چین میں ایچ ایس بی سی کی قدر میں اضافہ نہیں ہوا جو اپنے ہاں اس بینک کےکاروبار کو برطانیہ کے خلاف سیاسی فائدے کے حصول کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

چین کے جارحانہ طرزعمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ ممالک کو کیوں اس پر حد سے زیادہ معاشی انحصار سے گریز کرنا چاہیے اور اپنے اہم نوعیت کے انفراسٹرکچر کی سی سی پی کے اثر سے حفاظت کرنی چاہیے۔ آسٹریلیا، ڈنمارک اور دوسرے آزاد ممالک نے حال ہی میں سی سی پی کے مفادات کی جانب سے چین کی سیاسی خواہشات کے آگے جھکنے کے لیے دباؤ کا سامنا کیا ہے۔ امریکہ جوہری توانائی کے محفوظ اور قابل اعتبار پلانٹ لگانے سے لے کر  شہریوں کی نجی زندگی کا تحفظ کرنے والے قابل بھروسہ 5جی نظام کی تیاری تک برطانیہ میں اپنے دوستوں کو ہر ضرورت میں مدد دینے کے لیے تیار ہے۔ آزاد ملک حقیقی دوستی میں معاملہ طے کرتے ہیں اور سیاسی و کاروباری مفاد پر مبنی اطاعت کے بجائے باہمی خوشحالی کی خواہش رکھتے ہیں۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں