rss

فضلیت مآب ملکہ الزبتھ دوم کے یوم پیدائش پر وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو کی مبارک باد

English English, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
فضلیت مآب ملکہ الزبتھ دوم کے یوم پیدائش پر وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو کی مبارک باد
13 جون 2020

 

میں امریکہ کی حکومت کی جانب سے فضیلت مآب ملکہ الزبتھ دوم اور برطانیہ کے عوام کو ملکہ کی سالگرہ پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

پوری قوم کی روح کی ایک فرد  میں متجسم ہونا غیرمعمولی اور خاص بات ہوتی ہے۔ فضیلت مآب اپنے وقار اور دوسروں کی خدمت کی پختہ لگن کے ساتھ تمام امریکیوں کے لیے برطانیہ کے جذبے کا اظہار ہیں۔

امریکہ اور برطانیہ بے شمار مساعی میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ رہے ہیں۔ اس برس ہم خاص طور پر دوسری جنگ عظیم کے بہادروں اور ان عظیم قربانیوں کو یاد کرتے ہیں جو انہوں نے 75 سال پہلے آزاد دنیا کے لیے لڑتے ہوئے دیں اور نازی جبر کی ہولناکیوں کا خاتمہ کیا۔

آج ہم  ایک مختلف جنگ لڑ رہے ہیں جس میں ہمیں اس نسل اور بہت سے دوسرے لوگوں کی زندگیوں  کو مہلک کوویڈ۔19 وائرس  سے تحفظ دینا ہے۔ اس کوشش میں امریکہ اور برطانیہ کے عوام ایک مرتبہ  پھر ایک دوسرے کے شانہ بشانہ ہیں۔ دونوں ممالک اپنے شہریوں کے لیے امن، صحت اور خوشحالی کے حصول کے لیے ہمیشہ اکٹھے کام کریں گے جس طرح ہمیں آزادی، انصاف اور انسانی وقار کے لیے عالمگیر جدوجہد ہمیشہ جاری رکھنا ہے۔

دونوں ممالک میں ایک خاص رشتہ ہے اور آج میں فضلیت مآب ملکہ کو یوم پیدائش کی پُرمسرت مبارک باد پیش کرتا ہوں اور برطانیہ کے عوام کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں