rss

امریکہ کے شہری پال ویلن کو روس میں سزا

English English, हिन्दी हिन्दी, Русский Русский

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
 وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو کا ردعمل
15 جون 2020

 

آج روس کی ایک عدالت کی جانب سے امریکی شہری پال ویلن کو دی جانے والی سزا امریکہ کے لیے صدمے کا باعث ہے۔ انہیں یہ سزا ایک خفیہ مقدمے میں خفیہ شہادتوں کے ساتھ سنائی گئی اور اس دوران انہیں اپنے حق میں گواہیاں پیش کرنے کی معقول اجازت نہیں دی گئی۔ ہمیں اس امر پر سنجیدہ خدشات ہیں کہ مسٹر ویلن کو منصفانہ مقدمے کی یقین دہانیوں سے محروم رکھا گیا جو انسانی حقوق سے متعلق روس پر عائد ہونے والی ذمہ داریوں کی مطابقت سے انہیں فراہم کی جانا چاہیے تھیں۔

روسی حکام کے ہاتھوں پال ویلن سے ہونے والا سلوک ہولناک ہے۔ روس مسٹر ویلن کو ایک آزاد اور غیرجانبدار ٹریبونل کے سامنے منصفانہ سماعت کی سہولت مہیا کرنے میں ناکام رہا، دوران حراست ان کی دیرینہ بیماری کو نظرانداز کر کے ان کی زندگی کو خطرے میں ڈالا اور ناجائز طور سے انہیں ان کے اہلخانہ اور دوستوں سے الگ تھلگ رکھا۔

ہم پال ویلن کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں