rss

امریکی کاروباروں اور افراد کو ہدف بنانے والے نائجیریا کے سائبرکرداروں کے خلاف امریکی پابندیاں

English English, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
امریکی کاروباروں اور افراد کو ہدف بنانے والے نائجیریا کے سائبر کرداروں کے خلاف امریکی پابندیاں
وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو کا بیان
16 جون 2020

 

ٹیکنالوجی کے شعبے میں نت نئی ترقی سے جہاں باہمی ربط میں اضافہ ہوا ہے وہیں ایسے کینہ پرور عناصر کو اس سے ناجائز فائدہ اٹھانے کا موقع بھی ملا ہے جو امریکیوں کو ہدف بناتے ہیں۔ محکمہ خزانہ میں غیرملکی اثاثہ جات کے انضباط سے متعلق دفتر نے امریکی محکمہ انصاف کے تعاون سے ترمیم شدہ انتظامی حکم 13694 کے تحت نائجیریا کے چھ شہریوں کے خلاف کارروائی کی جو امریکہ بھر میں لوگوں سے 6 ملین ڈالر سے زیادہ رقم ہتھیانے کے لیے ایک مفصل آن لائن منصوبہ چلا رہے تھے۔

آج پابندیوں کے لیے نامزد ہونے والے ان چھ افراد نے اپنے متاثرین کی حساس معلومات اور مالیاتی ذرائع تک رسائی حاصل کرنے کے لیے سازباز کی۔ امریکہ ٹیکنالوجی کا واضح طور سے یوں غلط استعمال برداشت نہیں کرے گا۔ امریکہ اپنے عوام اور کاروباروں کو ایسے ضرررساں عناصر بشمول غیرمحفوظ امریکی شہریوں اور کاروباروں  کو نشانہ بنانے والے سائبر کرداروں سے بچانے کے لیے اپنی دسترس میں تمام ذرائع سے کام لے گا۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں