rss

پابندیوں سے بچنے کی کوشش کرنے والے وینزویلا کے بدعنوان کرداروں کے حامی نیٹ ورکس کے خلاف امریکی کارروائی

English English, Español Español, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
پابندیوں سے بچنے کی کوشش کرنے والے وینزویلا کے بدعنوان کرداروں کے حامی نیٹ ورکس کے خلاف امریکی کارروائی
وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو کا بیان
18 جون 2020

 

آج امریکہ نے ایسی کمپنیوں کے نیٹ ورک میں متحرک کردار ادا کرنے والوں کے خلاف پابندیاں عائد کی ہیں جنہوں نے وینزویلا کے عوام کے چرائے گئے تیل کو ”تیل برائے خوراک منصوبے” کے نام پر ایک سے دوسری جگہ منتقل کیا۔ اس کام میں ایسے فنڈز سے لاکھوں ڈالر ہتھیائے گئے جن کے بارے میں دعویٰ تھا کہ وہ انسانی امداد کے لیے مخصوص ہیں جبکہ وینزویلا کے عوام کو وعدے کے مطابق خوراک مہیا نہ کی جا سکی۔ غیرقانونی مادورو حکومت وینزویلا کے عوام پر اپنی آمرانہ گرفت مضبوط رکھنے کے لیے ملکی  کے وسائل چوری کر رہی ہے۔ آج اٹھایا گیا یہ اقدام ایک اور انتباہ ہے کہ اس چوری میں سہولت دینے دینے والا کوئی بھی فرد یا کمپنی امریکی مالیاتی نظام تک رسائی نہیں پا سکیں گے۔ مادورو کی بدعنوان حکومت وینزویلا میں سیاسی، معاشی اور انسانی بحران کی براہ راست ذمہ دار ہے۔

امریکہ وینزویلا کے عبوری صدر خوآن گائیڈو، جمہوری طور پر منتخب قومی اسمبلی، اور وینزویلا کےعوام کی ایک پرامن جمہوری تبدیلی کی جستجو کا ثابت قدم حامی ہے۔ امریکہ عالمی برادری سے کہتا ہے کہ وہ مادورو حکومت پر دباؤ میں اضافہ کرے یہاں تک کہ وہ اقتدار پر اپنے غیرقانونی تسلط سے دستبردار نہ ہو جائے۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں