rss

کینیڈین شہریوں کی چین میں ناجائز حراست کے خلاف امریکہ کا کینیڈا کی حمایت کا اعلان

Français Français, English English, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو کا بیان
22 جون 2020

 

امریکہ کو عوامی جمہوریہ چین (پی آر سی) کی جانب سے کینیڈا کے شہریوں مائیکل کوورگ اور مائیکل سپیور کے خلاف باضابطہ الزامات پر قانونی کارروائی سے متعلق فیصلے پر گہری تشویش ہے۔ یہ الزامات سیاسی مقاصد کے لیے لگائے گئے ہیں اور بالکل بے بنیاد ہیں۔ امریکہ چین سے دونوں افراد کی فوری رہائی کے لیے کینیڈا کے مطالبے کاحامی ہے اور ان ناجائز گرفتاریوں کو مسترد کرتا ہے جن کا مقصد کینیڈا کو دباؤ میں لانا ہے ۔ علاوہ ازیں ہم کینیڈا کے دونوں شہریوں کو اپنے قونصلر تک فوری رسائی دینے کے مطالبے میں اس کا ساتھ دیتے ہیں جو کہ ممالک کے مابین قونصلر کی سطح پر تعلقات سے متعلق ویانا کنونشن سے مطابقت رکھتاہے ۔ یہ مطالبہ اس لیے بھی اہم ہے کہ چین نے قریباً چھ ماہ سے ان قیدیوں  کو قونصلر تک رسائی نہیں دی اور دنیا کو کینیڈا کے ان دونوں شہریوں  کی حالت کے بارے میں کچھ بھی علم نہیں ہے۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں