rss

شام میں حملوں پر دفتر خارجہ کا ردعمل

العربية العربية, English English, Русский Русский, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
ترجمان دفتر خارجہ مورگن اورٹیگس کا بیان
23 جون 2020

 

ہم  شام کے شہر طل حلف میں ہونے والی دہشت گرد کارروائی اور کوبانی میں فضائی حملے میں ہلاک و زخمی ہونے والے معصوم شہریوں کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ شامی تنازع کے تمام فریقین اس مسئلے کے پائیدار سیاسی حل کی اہم ضرورت پر توجہ مرکوز کریں۔ مسلسل تشدد مسئلے کے ایسے کسی حل کی امید میں رکاوٹ ہے۔ ہم اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گوتیخش  اور شام کے لیے خصوصی نمائندے پیڈرسن کی جانب سے ملک گیر فوری جنگ بندی کے مطالبات اور خصوصی نمائندے پیڈرسن کی جانب سے سلامتی کونسل کی قرارداد 2254 کے تحت تنازع کے سیاسی حل میں سہولت دینے کی کوششوں کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔


اصل مواد دیکھیں: https://www.state.gov/attacks-in-syria/
یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں