rss

ہتھیاروں پر کنٹرول، عدم پھیلاؤ اور ترک اسلحہ سے متعلق معاہدوں اور ذمہ داریوں کے حوالے سے استقامت اور ان کی تعمیل سے متعلق 2020 کی درپورٹ کی کانگریس کو حوالگی

हिन्दी हिन्दी, English English

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
ہتھیاروں پر کنٹرول، عدم پھیلاؤ اور ترک اسلحہ سے متعلق معاہدوں اور ذمہ داریوں کے حوالے سے استقامت اور ان کی تعمیل سے متعلق 2020 کی رپورٹ کی کانگریس کو حوالگی
دفتر خارجہ کا بیان
23 جون 2020

 

دفتر خارجہ نے ہتھیاروں  پر کنٹرول، عدم پھیلاؤ اور ترک اسلحہ سے متعلق معاہدوں اور ذمہ داریوں کے حوالے سے استقامت اور ان کی تعمیل سے متعلق 2020 کی غیرخفیہ  رپورٹ کانگریس کو جمع کرا دی ہے۔ دفتر خارجہ نے اس رپورٹ کا خلاصہ 15 اپریل 2020 کو کانگریس کو بھجوایا۔ اس رپورٹ میں امریکہ اور دوسرے ممالک کی جانب سے ہتھیاروں پر کنٹرول، عدم پھیلاؤ اور ترک اسلحہ سے متعلق معاہدوں اور ذمہ داریوں کے حوالے سے استقامت اور ان کی تعمیل سے متعلق تجزیے اور نتائج شامل ہیں۔ اس ضمن میں ایسے معاہدوں اور ذمہ داریوں کا جائزہ لیا گیا ہے جن میں امریکہ بھی فریق یا شریک ہے۔ 2020 میں ایسے معاہدوں اور ذمہ داریوں سے متعلق مکمل غیرخفیہ  رپورٹ یہاں دیکھی جا سکتی ہے:  https://www.state.gov/2020-adherence-to-and-compliance-with-arms-control-nonproliferation-and-disarmament-agreements-and-commitments-compliance-report-2/

2020 سے متعلق اس رپورٹ کے خفیہ اور انتہائی خفیہ/ حساس منقسم معلومات پر مشتمل نسخوں  کو عام کرنے اور اس کے اجرا سے متعلق جائزہ تاحال جاری ہے۔

اس رپورٹ کے خفیہ معلومات پر مشتمل نسخے جتنا جلد ممکن ہوا کانگریس کو مہیا کر دیے جائیں گے۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں