rss

ہانگ کانگ کی اعلیٰ درجے کی خودمختاری کو کمزور کرنے اور انسانی حقوق محدود کرنے والے چینی کمیونسٹ پارٹی کے ارکان پر امریکی دفتر خارجہ کی ویزا پابندیاں

English English, العربية العربية, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
ہانگ کانگ کی اعلیٰ درجے کی خودمختاری کو کمزور کرنے اور انسانی حقوق محدود کرنے والے چینی کمیونسٹ پارٹی کے ارکان پر امریکی دفتر خارجہ کی ویزا پابندیاں
وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو کا بیان
26 جون 2020

 

صدر ٹرمپ نے چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی سی پی) کے اُن حکام کو سزا دینے کا وعدہ کیا تھا جو ہانگ کانگ کی آزادیاں سلب کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ آج ہم یہی کچھ کرنے کے لیے عملی قدم اٹھا رہے ہیں۔

سی سی پی نے ہانگ کانگ میں حکومت کی ”نگرانی” کے لیے بیجنگ کے اختیار کا اعلان کرتے ہوئے ہانگ کانگ کو حاصل اعلیٰ درجے کی خودمختاری کو نقصان پہنچانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں ہانگ کانگ کی قانون ساز کونسل کے کم از کم ایک رکن پر غلط روی کا الزام عائد کیا گیا ہے اور ہانگ کانگ پر یکطرفہ اور ناجائز طور سے  قومی سلامتی کا قانون نافذ کیا گیا ہے۔ بیجنگ کے ایسے مسلسل اقدامات ہانگ کانگ کی اعلیٰ درجے کی خودمختاری کے احترام سے متعلق چین۔برطانیہ مشترکہ معاہدے میں اس کے عہد اور ذمہ داریوں کا خاتمہ کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بیجنگ جمہوریت نواز کارکنوں کو گرفتار کر کے اور جمہوریت نواز انتخابی امیدواروں کو نااہل قرار دے کر مقامی حکام پر دباؤ ڈالتے ہوئے ہانگ کانگ میں انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کو کمزور کر رہا ہے۔

آج میں سی سی پی کے ایسے موجودہ اور سابق حکام پر ویزے کی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر رہا ہوں جنہیں 1984 میں طے پانے والے چین۔برطانیہ مشترکہ معاہدے میں ہانگ کانگ کو حاصل اعلیٰ درجے کی خودمختاری کو کمزور کرنے یا ہانگ کانگ میں انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کو کھوکھلا کرنے کا ذمہ دار یا ایسی سازش میں ملوث سمجھا جاتا ہے۔ ایسے افراد کے اہلخانہ بھی ان پابندیوں کا ہدف ہو سکتے ہیں۔

امریکہ چین سے کہتا ہے کہ وہ چین۔برطانیہ مشترکہ اعلامیے میں اپنے وعدوں اور ذمہ داریوں کا احترام کرے۔ اس معاہدے کی رو سے ہانگ کانگ کو ”اعلیٰ درجے کی خودمختاری حاصل ہو گی” اور انسانی حقوق و بنیادی آزادیاں بشمول اظہار اور پُرامن اجتماع کی آزادی کو قانونی تحفظ حاصل ہو گا اور ہانگ کانگ میں سرکاری حکام ان آزادیوں کا احترام کریں گے۔ ہانگ کانگ کی اعلیٰ درجے کی خودمختاری اور چین۔برطانیہ مشترکہ اعلامیہ بشمول انسانی حقوق کا احترام بنیادی اہمیت کے حامل ہیں۔ امریکہ ایسے خدشات پر ردعمل ظاہر کرنے کے لیے اپنے اختیارات کا جائزہ لیتا رہے گا۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں