rss

افغان امن عمل کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد اور ڈی ایف سی کے سی ای او ایڈم بولر کا پاکستان، قطر اور ازبکستان کا دورہ

Русский Русский, English English, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
افغان امن عمل کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد اور ڈی ایف سی کے سی ای او ایڈم بولر کا پاکستان، قطر اور ازبکستان کا دورہ
ترجمان دفتر خارجہ کا بیان
28 جون 2020

 

افغان مفاہمتی عمل کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے سفیر زلمے خلیل زاد 28 جون کو دوحہ، اسلام آباد اور تاشقند کے دورے پر روانہ ہوئے۔ سفیر خلیل زاد ان تینوں مقامات پر بین الافغان مذاکرات سے پہلے افغانوں کو اپنے بقیہ وعدوں پر عملدرآمد خصوصاً تشدد میں کمی لانے اور قیدیوں کی بروقت رہائی کے لیے حمایت مہیا کرنے پر زور دیں گے۔

امریکہ کی انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن (ڈی ایف سی) کے سی ای او ایڈم بولر اور ان کی ٹیم بھی سفیر خلیل زاد کے ساتھ ہیں۔ افغان امن، معاشی ترقی اور علاقائی ربط کا آپس میں گہرا تعلق ہے اور یہ تمام ایک دوسرے کے معاون ہیں۔

یہ وفد بہت سے شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے مواقع اور شراکت داریوں کا کھوج لگائے گا تاکہ افغانستان کی معاشی بحالی کا عمل آگے بڑھایا جا سکے اور خطے میں پائیدار امن اور استحکام لانے میں مدد دی جا سکے۔ کوویڈ۔19 وبا کے دوران سفر میں درپیش مشکلات کے باعث سفیر خلیل زاد اور سی ای او بولر اور ان کا وفد اس دورے میں افغان حکام کے ساتھ فاصلے سے ویڈیو کے ذریعے بھی ملاقاتیں کرے گا۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں