rss

ایران کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے اور وزیر خارجہ کے مشیر اعلیٰ برائن ہُک کا ایران کے معاملے پر بات چیت کے لیے متحدہ عرب امارات کا دورہ

हिन्दी हिन्दी, English English, العربية العربية

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
ایران کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے اور وزیر خارجہ کے مشیر اعلیٰ برائن ہُک کا ایران کے معاملے پر بات چیت کے لیے متحدہ عرب امارات کا دورہ
28 جون 2020

 

ایران کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے اور وزیر خارجہ کے مشیر اعلیٰ برائن ہُک نے 27 اور 28 جون 2020 کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا۔

خصوصی نمائندے ہُک نے اس دورے میں متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے خارجہ امور و عالمی تعاون  فضلیت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان، وزیر مملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹرانور غرغاش اور ابوظہبی کے انتظامی امور سے متعلق ادارے کے سربراہ عزت مآب خلدون خلیفہ المبارک سے ملاقاتیں کیں۔ اس دوران ایران پر اقوام متحدہ کی اسلحے کی پابندی میں توسیع پر تبادلہ خیال ہوا جس کی مدت 18 اکتوبر 2020 کو ختم ہو رہی ہے۔ خصوصی نمائندےہُک نے امارات کے حکام کو پابندی میں توسیع سے متعلق سفارتی کوششوں کے بارے میں تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا اور پابندی میں توسیع نہ ہونے پر خطے میں اسلحے کی دوڑ شروع ہونے کے خدشے پر بات چیت کی۔

ایران کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے برائن ہُک  متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے خارجہ امور عزت مآب ڈاکٹر انور غرغاش کے ساتھ کھڑے ہیں۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں