rss

وزیر خارجہ پومپیو کی بنگلہ دیشی وزیر خارجہ مومن سے بات چیت

English English

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
29 جون 2020

 

ترجمان دفتر خارجہ مورگن اورٹیگس کے مطابق:

وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو نے آج بنگلہ دیشی وزیر خارجہ اے کے عبدل مومن سے بات کی۔ اس موقع پر انہوں نے امریکہ۔بنگلہ دیش تعلقات کی اہمیت کی ازسرنو توثیق کی اور کوویڈ۔19 وبا سے نمٹنے کے لیے دونوںممالک کے مابین جاری تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ پومپیو اور ان کے ہم منصب مومن نے امریکہ  کی جانب سے بنگلہ دیش کو کوویڈ۔19 کا مقابلہ کرنے کے لیے اب تک فراہم کی گئی 43 ملین ڈالر سے زیادہ امداد کا جائزہ لیا اور بنگلہ دیش کی جانب سے ہنگامی نوعیت کے طبی سازوسامان اور حفاظتی اشیا کی تیاری کے ذریعے وبا کے خلاف عالمگیر اقدامات میں اس کے اہم کردار پر گفت و شنید کی۔ وزیر خارجہ پومپیو نے روہنگیا مہاجرین کی میزبانی کے حوالےسے بنگلہ دیش کے فیاضانہ کردار پر وزیر خارجہ مومن کی تعریف کی۔ امریکہ روہنگیا بحران میں انسانی امداد کے طور پر قریباً 820 ملین ڈالر دے چکا ہے جس میں بیشتر رقم بنگلہ دیش میں اِن مہاجرین کی مدد کے پروگراموں پر خرچ کی جا رہی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے روہنگیا پناہ گزینوں کی برما کو رضاکارانہ، محفوظ، باوقار اور پائیدار انداز سے واپسی میں مدد  دینے کے لیے اپنے وعدوں کو دہرایا۔ انہوں نے طویل مدتی معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے شفافیت اورمعلومات تک رسائی کی اہمیت پر تبادلہ خیال بھی  کیا۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں