rss

چین کی امریکی حکام پر ویزا پابندیوں کی دھمکیاں

العربية العربية, English English, Français Français

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو کا بیان
29 جون 2020

 

ہانگ کانگ پر چینی کمیونسٹ پارٹی کے کریک ڈاؤن نے امریکہ کو اس علاقے کے ساتھ اپنے تعلقات ازسرنو طے کرنے پر مجبور کیا ہے۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے امریکی شہریوں پر ویزے کی پابندیاں عائد کر کے اس کا بدلہ لینے کی دھمکیوں سے ایک مرتبہ پھر یہ آشکار ہو گیا ہے کہ بیجنگ کیسے اپنے ہی فیصلوں کی ذمہ داری لینے سے انکار کرتا ہے۔ اگر چین ہانگ کانگ کے شہریوں اور عالمی برادری کا اعتماد دوبارہ حاصل کرنا چاہتا ہے تو اسے ہانگ کانگ کے لوگوں اور اقوام متحدہ میں مندرج 1984 کے چین۔برطانیہ معاہدے میں برطانیہ سے کیے اپنے وعدوں کا احترام کرنا ہو گا۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں