rss

چین کی جانب سے جبری خاندانی منصوبہ بندی اور جبری بانجھ کاری کے پروگرام پر وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو کا بیان

English English, العربية العربية, Русский Русский

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
29 جون 2020

 

دنیا کو آج یہ پریشان کن اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی سنکیانگ میں ویغور باشندوں اور دوسری اقلیتوں کے خلاف جاری اپنی ظالمانہ مہم میں جبری بانجھ کاری، جبری اسقاط حمل اور جبری خاندانی منصوبہ بندی سے کام لے رہی ہے۔ جرمن محقق ایڈرین زینزکے دہشت انگیز انکشافات سی سی پی کی جانب سے کئی دہائیوں سے جاری ایسے اقدامات سے افسوسناک مطابقت رکھتے ہیں جن سے انسانی زندگی کے تقدس  اور بنیادی انسانی وقار کو یکسر نظرانداز کیے جانے کا اظہار ہوتا ہے۔ ہم چینی کمیونسٹ پارٹی پر زور دیتے  ہیں کہ وہ ایسے خوفناک اقدامات  فوری طور پر بند کرے اور تمام ممالک سے کہتے ہیں کہ وہ ایسی غیرانسانی بدسلوکیوں کے خاتمے کے مطالبے میں امریکہ کا ساتھ دیں۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں