rss

ایران کے لیے خصوصی نمائندے اور وزیر خارجہ کے مشیر اعلیٰ برائن ہُک کا ایران کے معاملے پر مشاورت کے لیے اسرائیل کا دورہ

العربية العربية, English English

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
یکم جولائی 2020

 

ایران کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے اور وزیر خارجہ کے مشیر اعلیٰ برائن ہُک نے 30 جون 2020 کو  اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور اسرائیلی وزیر خارجہ گیبی اشکینازی سے یروشلم میں ملاقاتیں کیں۔

نمائندہ خصوصی ہُک اور وزیراعظم نیتن یاہو نے خطے میں ایران کی ضرررساں سرگرمی کا مقابلہ کرنے اور ایران کو دہشت گردی کی آگ بھڑکانے اور اپنے آلہ کاروں کی مالی مدد کے لیے درکار وسائل کے حصول سے روکنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران ایران پر اقوام متحدہ کی جانب سے اسلحے کی پابندی میں توسیع کی اہمیت بھی زیربحث آئی۔ یہ پابندی 18 اکتوبر 2020 کو ختم ہو رہی ہے۔ امریکہ اور اسرائیل یہ امر یقینی بنانے کا عہد کیے ہوئے ہیں کہ ایران پر اسلحے کی پابندیاں ختم ہونے نہ پائیں۔ نمائندہ خصوصی ہُک اور وزیر خارجہ اشکینازی نے بہت سے شعبوں میں اسرائیل اور امریکہ کے مابین جاری سفارتی تعاون پر بات چیت کی اور ہماری مشترکہ اقدار اور مفادات کو واضح کیا۔ نمائندہ خصوصی ہُک نے اسرائیل کی سلامتی کے حوالے سے امریکہ کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں