rss

عالمگیر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف برطانیہ کی جانب سے پابندیوں کا نظام

हिन्दी हिन्दी, English English

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
عالمگیر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف برطانیہ کی جانب سے پابندیوں کا نظام
وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو کا بیان
6 جولائی 2020

 

آج برطانیہ کی حکومت نے پابندیوں کے نفاذ سے متعلق اور کالا دھن سفید کرنے کے خلاف اپنے 2018 کے قانون کی مطابقت سے عالمگیر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پابندیوں کا نظام قائم کیا ہے۔ امریکہ انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ میں برطانیہ کے مسلسل قائدانہ کردار کو سراہتا ہے۔

پابندیوں کا نظام برطانیہ کی پابندیوں سے متعلق پالیسی اور ہمارے دونوں ممالک کے مابین تعاون کے نئے دور کا آغاز ہے۔ عالمگیر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پابندیوں کا برطانوی نظام اسے عالمی سطح پر انسانی حقوق کی پامالی  کرنے والوں سے جوابدہی کے فروغ کے لیے ایک نیا  طاقتور معاشی ذریعہ فراہم کرے گا۔ برطانیہ کے یہ نئے اختیارات باہم مل کر کام کرنے کے حوالے سے امریکہ اور کینیڈا کی اپنی اہلیت مزید بڑھانے کی کوششوں کی تکمیل کریں گے۔

امریکہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کرنے والے تمام عناصر کی اپنے اور عالمگیر مالیاتی نظام تک رسائی روکنے کے لیے اپنی دسترس میں موجود تمام ذرائع سے مشترکہ طور پر کام لینے کے لیے مزید اتحادیوں اور شراکت داروں کی تلاش جاری رکھے گا۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں