rss

امریکہ۔ انڈیا دفتر خارجہ کی مشاورت

हिन्दी हिन्दी, English English

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
7 جولائی 2020

 

نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور ڈیوڈ ہیل اور انڈیا کے خارجہ سیکرٹری ہرش شرنگلا نے 7 جولائی 2020 کو ورچوئل دفتر خارجہ کی مشاورت کا انعقاد کیا۔ دونوں نے عالمی سطح کے تمام امور پر امریکہ۔انڈیا شراکت پر بات چیت کی اور اپنے رہنماؤں کی قائم کردہ امریکہ-انڈیا جامع عالمگیر تزویراتی شراکت کو مضبوط بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے ۔ اس گفت و شنید میں قانون کی بنیاد پر عالمگیر نظام کو لاحق موجودہ خطرات، دوطرفہ اور کثیر فریقی سفارتی تعاون، سمندری سلامتی، اور کوویڈ۔19 وبا کے خلاف عالمگیر اقدامات شامل تھے۔ نائب وزیر خارجہ ہیل اور سیکرٹری خارجہ شرنگلا نے ایک دوسرے کے مقاصد کی حمایت کے لیے تمام مسائل اور کوششوں پر قریبی مشاورت کے لیے اتفاق کیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ صحت کے شعبے میں امریکہ۔انڈیا شراکت، بشمول ادویہ سازی اور ویکسین کی تیاری میں باہمی تعاون دنیا کو کوویڈ۔19 سے صحت یاب کرنے میں اہم کردار ادا کرتا رہے گا۔ علاوہ ازیں نائب وزیر خارجہ ہیل اور سیکرٹری خارجہ شرنگلا نے آزاد اور کھلے خطہ ہندوالکاہل کے حوالے سے امریکہ اور انڈیا کے تصورات کی توثیق کی جہاں تمام ممالک خوشحالی پا سکیں، اور ان تصورات کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے ہندوالکاہل کے دوسرے شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں حکام اس برس امریکہ۔انڈیا 2+2 وزارتی ڈائیلاگ کے منتظر ہیں اور انہوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر قریبی رابطے میں رہنے کا عزم کیا۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں