rss

ہانگ کانگ میں ہمہ -جمہوری ابتدائی انتخابات کے انعقاد پر وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو کا بیان

हिन्दी हिन्दी, English English

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
14 جولائی 2020

 

میں ہانگ کانگ کے ہمہ-جمہوری لوگوں کو ان کے کامیاب ابتدائی انتخابات پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ ہانگ کانگ کے 600,000 سے زیادہ لوگوں نے پورے خطے میں منعقدہ پہلے ہمہ- جمہوری ابتدائی انتخابات میں حق رائے دہی استعمال کیا۔ ان لوگوں کا جوش و جذبہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے خطے کی آزادیوں کا گلا گھونٹنے کی کوششوں کے باوجود اپنی آواز بلند کرنے کی کی خواہش کا واضح اظہار ہے۔

ہمیں ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو کیری لیم کی اس دھمکی پر گمبھیر تشویش ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ ابتدائی انتخابات اس علاقے کے لیے بیجنگ کے ”قومی سلامتی” کے نئے قانون کی خلاف ورزی ہو سکتے ہیں۔ اس سے ایک مرتبہ پھر اس حقیقت کا اظہار ہو رہا ہے کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی جمہوریت اور اپنے ہی لوگوں کی آزاد سوچ سے خطرہ محسوس کرتی ہے۔ خاص طور پر جب 6 ستمبر کو ہونے والے قانون ساز کونسل کے انتخابات قریب آ رہے ہیں تو ہم پیش ہائے رفت پر گہری نظر رکھیں گے۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں