rss

ہواوے کو 5جی نیٹ ورکس سے دور رکھنے کے برطانوی فیصلے کا خیرمقدم وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو کا بیان

English English, العربية العربية, Français Français, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
14جولائی 2020

 

ہم برطانیہ کی جانب سے ہواوے پر مستقبل کے 5جی نیٹ ورکس کے حوالے سے پابندی عائد کرنے اور موجودہ نیٹ ورکس سے ہواوے کے ناقابل اعتماد آلات کو ہٹانے کی خبروں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ اس فیصلے کے ساتھ برطانیہ دنیا بھر کے ایسے ممالک کی بڑھتی ہوئی فہرست میں شامل ہو گیا ہے جو ناقابل اعتماد اور انتہائی خطرے کے حامل فروخت کنندگان کی چیزوں کا استعمال ممنوع قرار دے کر اپنی قومی سلامتی کے لیے کھڑے ہو رہے ہیں۔ ہم ایک محفوظ اور متحرک 5جی ایکو سسٹم کو ترقی دینے کے لیے اپنے برطانوی دوستوں کے ساتھ کام کرتے رہیں گے جس کی ماورائے اوقیانوس سلامتی اور خوشحالی کے لیے خاص اہمیت ہے۔

محفوظ 5جی کی حمایت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ برطانیہ ہواوے کو اپنے مستقبل کے 5جی نیٹ ورکس سے دور  رکھ کر  چیک ریپبلک، ڈنمارک، ایسٹونیا، لٹویا، پولینڈ، رومانیہ، اور سویڈن جیسی جمہوریتوں کی صف میں شامل ہو گیا ہے۔ انڈیا میں جیو، آسٹریلیا میں ٹیلسٹرا، جنوبی کوریا میں ایس کے اور کے ٹی، جاپان میں این ٹی ٹی اور دوسرے شفاف اداروں نے بھی اپنے نیٹ ورکس میں ہواوے کے آلات کا استعمال ممنوع قرار دے دیا ہے۔ دنیا بھر کے ممالک کو یہ اعتماد درکار ہے کہ 5جی آلات اور سافٹ ویئر سے قومی سلامتی، معاشی تحفظ، نجی معلومات کی حفاظت، انٹیلکچوائل پراپرٹی یا انسانی حقوق کو خطرہ نہیں ہو گا۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں