rss

امریکہ کی جانب سے روسی مالی معاون کے پابندیوں سے بچنے کے عالمگیر نیٹ ورک پر پابندیاں

Русский Русский, English English, العربية العربية, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو کا بیان
15 جون 2020

 

آج امریکہ نے ایسے اداروں کو پابندیوں کے لیے نامزد کر کے  یوگینی پریگوزن کی عالمگیر تخریبی سرگرمیوں کو مزید محدود کرنے کے لیے عملی قدم اٹھایا ہے جنہوں نے اسے پابندیوں سے بچنے میں مدد دی ہے۔ اس مرتبہ یہ کارروائی سوڈان میں کی گئی ہے۔ پابندیوں کا سامنا کرنے والوں میں پرائیویٹ ملٹری کمپنی (پی ایم سی) ویگنر کی سوڈان میں کارروائیوں کو آڑ مہیا کرنے والا ادارہ ‘ایم انویسٹ، اس کا ذیلی ادارہ میروئے گولڈ اور اس کے رہنما اینڈرے مینڈل اور میخائل پوٹیپکن شامل ہیں۔

پریگوزن کی دنیا بھر میں تخریبی سرگرمیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، جیسا کہ پابندیوں کے نفاذ سے متعلق امریکہ کے بہت سے اختیارات کے تحت ان کی نامزدگی سے ثابت ہے۔

پریگوزن انٹرنیٹ ریسرچ ایجنسی (آئی آر اے) کے مالی معاون کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ روس کا ایک ٹرول فارم ہے جسے امریکہ نے اپنے انتخابات میں مداخلت کی کوششوں پر پابندیوں کے لیے نامزد کیا تھا۔ اس کے ساتھ وہ پی ایم سی ویگنر کا مالی سرپرست بھی ہے۔ یہ روسی وزارت دفاع کی آلہ کار فورس ہے جس کا کام روس کے اثرورسوخ کو بیرون ملک پھیلانا ہے۔

پریگوزن جعلی کمپنیوں اور سہولت کاروں کے نیٹ ورک پر انحصار کرتا ہے جن میں ہانگ کانگ اور تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی تین کمپنیوں اور ایک شخص کو آج پابندیوں کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ ان میں شائن ڈریگن گروپ لمیٹڈ، شین یانگ جنگ چینگ مشینری امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی، ژی جیانگ جیائی سمال کموڈییٹیز ٹریڈ کمپنی لمیٹڈ اور ایگور لاورینکوو شامل ہیں۔ 2018 اور 2019 کے درمیانی عرصے میں ان اداروں نے مالی لین دین کے 100 سے زیادہ واقعات میں سہولت فراہم کی۔ اس لین دین کی مالیت 7.5 ملین ڈالر سے زیادہ تھی جو پریگوزن کے لیے بھیجے گئے تھے۔

اس تمام مالی سرگرمی کے دوران لاورینکوو شائن ڈریگن گروپ لمییڈ اور  شین یانگ جنگ چینگ مشینری امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی اور ژی جیانگ جیائی سمال کموڈیٹیز ٹریڈ کمپنی لمیٹڈ کا ڈائریکٹر اور مالک تھا۔

سوڈان میں پریگوزن کا کردار سابق سوڈانی صدر عمر البشیر جیسے آمروں کی حکومتوں کو قائم رکھنے میں مدد کے لیے روس کی  نیم فوجی کارروائیوں اور قدرتی وسائل سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی سرگرمیوں میں باہمی تعلق کو واضح کرتا ہے۔

آج اٹھائے جانے والے اقدامات بدامنی بھڑکانے یا سوڈان میں جمہوری اصلاحات کو کمزور کرنے کے لیے پریگوزن اور اس کے پشت پناہوں کی کوششوں کو مزید محدود کر دیں گے۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں