rss

والدین کی جانب سے بچوں کی زبردستی تحویل سے متعلق ہیگ کنونشن کے تحت امریکہ اور پاکستان میں شراکت داری

हिन्दी हिन्दी, English English

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو کا بیان
15 جولائی 2020

 

دفتر خارجہ کو یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے کہ یکم جولائی 2020 کو امریکہ نے  دنیا بھر میں والدین کی جانب سے بچوں کی زبردستی تحویل کے معاشرتی پہلوؤں سے متعلق 1980 میں قائم کردہ ہیگ کنونشن میں پاکستان کی  شمولیت کو قبول کیا۔ پاکستان اور امریکہ کے مابین یہ کنونشن یکم اکتوبر 2020 سے نافذ العمل ہو گا اور دونوں ممالک کے مابین والدین  کی جانب سے بچوں کی زبردستی تحویل سے متعلق  معاملات کو حل کرنے کے لیے عالمی سطح پر تسلیم شدہ قانونی ڈھانچے پر عملدرآمد میں مدد دےگا۔ شراکت داروں کی حیثیت سے ہم بچوں کے تحفظ سے متعلق اپنے مشترکہ عزم اور امریکہ۔پاکستان پرجوش تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ کریں گے۔

عالمی سطح پر والدین میں سے کسی ایک کی جانب سے بچوں کو زبرستی  اپنے ساتھ رکھنے کی روک تھام اور ایسے معاملات کو حل کرنا دفتر خارجہ کی اعلیٰ ترین ترجیحات میں شامل ہے۔ یہ کنونشن عالمی سطح پر ایسے واقعات کو روکنے اور  والدین میں کسی ایک سے الگ کیے گئے بچے کی واپسی ممکن بنانے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ یہ دونوں ممالک میں موجود اپنے اُن بچوں کی واپسی کے خواہاں والدین کے لیے دیوانی قانون کے تحت ایک طریقہ کار مہیا کرتا ہے جنہیں ناجائز طور پر چھین لیا گیا ہو یا انہیں تحویلی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان کے مستقل ملک سے باہر لے جایا یا رکھا گیا ہو۔ معاہدے میں شریک ممالک میں موجود بچوں تک رسائی پانے کے خواہش مند والدین کو بھی اس معاہدے سے مدد مل سکتی ہے۔ یہ کنونشن طے کرتا ہے کہ بچوں کی تحویل سے متعلق مسائل سے کہاں نمٹا جانا چاہیے۔

اب اس کنونشن کے تحت امریکہ کے پاس 80 شراکت دار ہیں۔ دفتر خارجہ میں بچوں کے امور سے متعلق شعبہ اس کنونشن کے تحت امریکہ کے لیے مرکزی بااختیار ادارے کے طور پر کام کرتا ہے۔ ہم دنیا بھر میں والدین میں کسی ایک کی جانب سے بچوں کو زبردستی ساتھ رکھنے کے معاملات سے نمٹنے کی اس عالمگیر کوشش میں پاکستان کو ایک نئے شراکت دار کے طور پر خوش آمدید کہنے کے متمنی ہیں۔

بچوں کو والدین میں کسی ایک سے زبردستی الگ کرنے کے مسائل پر مزید معلومات کے لیے براہ مہربانی travel.state.gov پر جائیں اور ” International Parental Child Abduction” پر کلک کریں۔

اس موضوع پر ذرائع ابلاغ سے متعلق معلومات کے لیے براہ مہربانی [email protected] پر رابطہ کریں۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں