rss

مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے تاریخی دن

Français Français, English English, العربية العربية, Español Español, Português Português, Русский Русский, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے تاریخی دن
وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو کا بیان
13 اگست 2020

آج ایک تاریخی دن اور مشرق وسطیٰ میں امن کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ توانا سفارتی کوششوں کے بعد صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور اماراتی ولی عہد محمد بن زید کے ساتھ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو پوری طرح معمول پر لانے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے۔

یہ دنیا کے دو انتہائی ترقی پسند اور ٹیکنالوجی کے اعتبار سے جدید ممالک کے لیے غیرمعمولی کامیابی ہے اور اس سے معاشی طور سے مربوط خطے کے لیے ان کے مشترکہ علاقائی تصور کا اظہار ہوتا ہے۔ اس سے چھوٹے مگر مضبوط ممالک کی حیثیت سے مشترکہ خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے ان کے عزم کا اندازہ بھی ہوتا ہے۔

امریکہ کو امید ہے کہ یہ بہادرانہ قدم ایسے معاہدوں کے سلسلے کی پہلی کڑی ہو گا جن سے خطے میں 72 سالہ مخاصمتیں ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ اگرچہ اسرائیل، مصر اور اردن کے مابین امن معاہدوں کے بھرپور امکانات سے تاحال پورا فائدہ نہیں اٹھایا جا سکا، تاہم 1978 کے کیمپ ڈیوڈ معاہدوں اور 1994 کے وادی اراوا معاہدے کے بعد ہم نے مصر اور اردن میں نمایاں معاشی ترقی کا مشاہدہ کیا ہے جو واضح طور سے امن کا ثمر ہے۔ آج اسرائیل اور امارات کے مابین تعلقات معمول پر لانے کا معاہدہ پورے خطے کے بہتر مستقبل کے لیے ایسے ہی امکانات اور وعدوں کا حامل ہے۔ امریکہ اس اہم کامیابی پر اسرائیل اور امارات کو مبارک باد دیتا ہے۔ امن قائم کرنے والوں پر رحمت۔ مبارک اور مازال توو۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں