rss

امریکہ کا اپنی ٹیکنالوجی تک ہواوے کی رسائی مزید محدود کرنے کا اقدام

Español Español, English English, Português Português, العربية العربية, Русский Русский, Français Français

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجراء
17 اگست 2020

امریکہ کا اپنی ٹیکنالوجی تک ہواوے کی رسائی مزید محدود کرنے کا اقدام
وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو کا بیان

ٹرمپ انتظامیہ ہواوے کو چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی سی پی) کے جاسوسی نظام کا ایک حصہ سمجھتی ہے اور ہم نے یہی بات مدنظر رکھتے ہوئے اس کے خلاف اقدامات کیے ہیں۔ آج ہماری حکومت نے امریکہ کی قومی سلامتی، اپنے شہریوں کی نجی زندگی کے تحفظ اور اپنے 5جی انفراسٹرکچر کی سالمیت کو بیجنگ کے ضرررساں اثرات سے تحفظ دینے کے لیے متعدد اقدامات کو قانونی شکل دی ہے۔

دفتر خارجہ امریکی محکمہ تجارت  کی جانب سے آج اپنے ‘فارن ڈائریکٹ پراڈکٹ رول’ کو وسعت دینے کے فیصلے کی پرزور تائید کرتا ہے۔ یہ قانون ہواوے کو متبادل چِپ کی تیاری اور امریکہ سے حاصل کردہ آلات کے ذریعے بنائی جانے والی ‘آف دی شیلف’ (او ٹی ایس) چِپس کے ذریعے امریکی ضوابط کو دھوکہ دینے سے روکنے میں معاون ہو گا۔ اس سے پہلے مئی میں ‘فارن ڈائریکٹ پراڈکٹ رول’ کو محدود پیمانے پر وسعت دی گئی تھی تاہم ہواوے کمپنی اس قانون سے بچتی رہی۔

محکمہ خزانہ نے ہواوے سے ملحقہ 38 دیگر کمپنیوں کو بھی اس سے متعلق فہرست کا حصہ بنایا ہے۔ اس فہرست میں ایسے غیرملکی فریقین  کی نشاندہی کی گئی ہے جنہیں مخصوص نوعیت کی حساس ٹیکنالوجی وصول کرنے سے روکا گیا ہے اور اس طرح یہ کوشش کی گئی ہے کہ ہواوے کے عارضی عمومی کاروباری اجازت ناموں (ٹی جی ایل) کی مدت ختم ہو جائے۔ امریکہ نے اس اقدام سے متاثرہ کمپنیوں اور افراد خصوصاً ہواوے کے گاہکوں کو سازوسامان، سافٹ ویئر اور ٹیکنالوجی کے دیگر ذرائع کی نشاندہی اور ان کی جانب منتقلی نیز ہواوے کے ساتھ اپنے کاروباری معاملات سمیٹنے کے لیے معقول وقت دیا ہے۔ اب یہ وقت ختم ہو چکا ہے۔

ہم سی سی پی کی جانب سے اپنے شہریوں کی نجی زندگی کو متاثر کرنے، اپنے کاروباروں کی انٹلیکچوئل پراپرٹی سے ناجائز فائدہ اٹھانے یا دنیا میں جدید مواصلاتی نیٹ ورکس کی سالمیت کو کمزور کرنے کی کوششوں کو برداشت نہیں کریں گے۔

ہم اپنی باتوں کو امریکی حکومت کے تمام محکموں کی جانب سے اٹھائے جانے والے عملی اقدامات کے ذریعے ثابت کر رہے ہیں۔ محکمہ انصاف نے ہواوے کو دیگر کارروائیوں کے علاوہ امریکی ٹیکنالوجی چُرانے، سازش، مواصلاتی ذرئع سے مالیاتی دھوکہ دہی، بینکاری نظام کے ذریعے مالی دھوکے، منظم طریقے سے بھتہ وصولی اور ایران کو پابندیوں سے بچنے میں مدد دینے جیسے جرائم کا مرتکب ٹھہرایا ہے۔ محکمہ تجارت  نے 2019 میں ہواوے کو پابندیوں کا سامنا کرنے والے کاروباری اداروں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ دفتر خارجہ نے ایک سال سے زیادہ عرصہ سے دنیا بھر میں اپنے شراکت داروں اور اتحادیوں کو ہواوے اور دوسرے ناقابل اعتبار فروخت کنندگان کے بارے میں اپنی معلومات سے آگاہ کرنے کے لیے زور دار سفارت کاری سے کام لیا ہے۔

امریکہ اپنی قومی سلامتی اور عالمی استحکام کے لیے خطرے کا باعث بننے والی سرگرمیوں کی پاداش میں ہواوے اور اس سے منسلک کمپنیوں کے لیے امریکہ کی برآمدات محدود کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ ہم اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں پر زور دیتے ہیں کہ وہ بھی اس کام میں ہمارا ساتھ دیں۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں