rss

امریکہ کی جانب سے ماہان ایئر کے سہولت کاروں کی پابندیوں کے لیے نامزدگی

العربية العربية, English English

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
امریکہ کی جانب سے ماہان ایئر کے سہولت کاروں کی پابندیوں کے لیے نامزدگی
وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو کا بیان
19 اگست 2020

 

آج امریکہ نے خصوصی طور پر نامزد عالمی دہشت گرد ادارے ماہان ایئر کے لیے پرزہ جات حاصل کرنے کی پاداش میں دو کمپنیوں اور ایک فرد کو پابندی کے لیے نامزد کر کے ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی مہم کو آگے بڑھایا۔ماہان ایئر طویل عرصہ سے دنیا بھر میں ایران کے لیے ہتھیاروں اور دہشت گردوں کی نقل و حمل کا کام کرتی چلی آئی ہے۔

اس سلسلے میں امریکہ نے متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والی کمپنی پارتھیا کارگو اور ڈیلٹا پارٹس کو انتظامی حکم 13224 کی مطابقت سے پابندیوں کے لیے نامزد کیا ہے۔ کمپنیوں کی یہ نامزدگی ماہان ایئر کو مادی مدد فراہم کرنے پر عمل میں آئی ہے جسے خود بھی انتظامی حکم 13224 کے تحت  پابندی کے لیے نامزد کیا جا چکا ہے۔ امریکہ نے ایران کے شہری امین مہدووی کو بھی اسی اختیار کے تحت پابندی کے لیے نامزد کیا ہے۔ اسی دوران محکمہ انصاف نے مہدووی اور پارتھیا کارگو کے خلاف امریکی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے امریکہ میں تیاری ہونے والی اشیا بشمول کمرشل جہازوں کے پرزہ جات ایران کو بھیجنے میں سہولت دینے پر جرم کی شکایت درج کرائی ہے۔

آج عمل میں آنے والی یہ نامزدگیاں اس امر کی یاد دہانی ہیں کہ ماہان ایئر کو خدمات مہیا کرنے والے افراد یا کمپنیوں کو امریکہ کی ممکنہ پابندیوں کا سامان کرنا پڑ سکتا ہے۔ ہم اس وقت تک اپنی کوششیں جاری رکھیں گے جب تک ایران ذمہ دار ملک جیسا طرزعمل اختیار  نہیں کرتا اور اپنی ضرررساں سرگرمیاں بند نہیں کر دیتا۔

آج کے اقدام سے متعلق مزید معلومات کے لیے براہ مہربانی https://home.treasury.gov/news/press-releases/sm1098. پر وزٹ کیجیے۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں