rss

خلائی امور پر امریکہ۔جاپان جامع ڈائیلاگ کے سلسلے کا ساتواں اجلاس

हिन्दी हिन्दी, English English

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
خلائی امور پر امریکہ۔جاپان جامع ڈائیلاگ کے سلسلے کا ساتواں اجلاس
25 اگست 2020

امریکہ اور جاپان کے وفود 26 اگست کو ٹوکیو میں خلائی امور پر امریکہ۔جاپان جامع ڈائیلاگ کے ساتویں اجلاس کا انعقاد کریں گے۔ یہ ڈائیلاگ خلائی شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید ترقی دینے اور موجودہ و آئندہ نسلوں کے لیے خلا کا بلارکاوٹ، محفوظ اور متوازن استعمال یقینی بنانے کے سلسلے میں عالمی برادری کے ساتھ قریبی تعاون کے لیے خلائی امور پر دنیا کے دو ترقی یافتہ ترین ممالک کے مضبوط اور مشترکہ عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ 

امریکی وفد کے ارکان میں صدارتی خلائی کونسل اور امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے انتظامی دفتر کے نمائندے شامل ہوں گے۔ اس اجلاس میں جاپان کی نمائندگی وزارت خارجہ امور اور قومی خلائی پالیسی سے متعلق سیکرٹریٹ، کابینہ دفتر کریں گے۔ جاپان سے مزید نمایاں شرکا میں وزارت ماحولیات، وزارت خارجہ امور، خلائی پالیسی سے متعلق قومی سیکرٹریٹ، قومی سلامتی کا سیکرٹریٹ، وزارت امور داخلہ و مواصلات، وزارت تعلیم، ثقافت، کھیل سائنس و ٹیکنالوجی، وزارت معاشیات، تجارت و صنعت، وزارت دفاع، خلائی کھوج کے لیے قائم کردہ جاپانی ادارہ (جے اے ایکس اے) اور اطلاعاتی و مواصلاتی ٹیکنالوجی کا قومی ادارہ (این آئی سی ٹی) شامل ہوں گے۔ امریکہ کی جانب سے دیگر اہم شرکا میں دفتر خارجہ، دفاع، تجارت اور نیشنل ایروناٹکس اینڈ سپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) شامل ہیں۔

ڈائیلاگ کا یہ سلسلہ شہری، تجارتی اور قومی سلامتی سے متعلق خلائی مفادات اور باہمی تعاون کے حوالے سے کُل حکومتی طریق کار سے کام لینے پر زور دیتا ہے۔ ڈائیلاگ کے شرکا خلائی سائنس، خلائی کھوج اور خلا سے استفادے، خلائی صورتحال بارے آگاہی، خلا میں ذمہ دارانہ طرزعمل اور مصنوعی سیاروں کے ذریعے سمت نمائی کے عالمگیر نظام پر بات چیت کریں گے۔ امریکہ کی خلائی سفارت کاری کے بارے میں  مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے دفتر خارجہ میں خلا اور جدید ٹیکنالوجی سے متعلق شعبے کی ویب سائٹ کا وزٹ کیجیے۔ ذرائع ابلاغ سے متعلقہ سوالات کے لیے [email protected] پر ای میل کیجیے۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں