rss

ریپبلک آف چائنا (پی آر سی) سے تعلق رکھنے والے غیرملکی فرداور ہانگ کانگ کے ادارے کی ‘منشیات کی خریدوفروخت میں ملوث غیرملکی سرغنوں کی نامزدگی کے کنگ پِن قانون’ کے تحت پابندیوں کے لیے نامزدگی

हिन्दी हिन्दी, English English, 中文 (中国) 中文 (中国)

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
ریپبلک آف چائنا (پی آر سی) سے تعلق رکھنے والے غیرملکی فرداور ہانگ کانگ کے ادارے کی ‘منشیات کی خریدوفروخت میں ملوث غیرملکی سرغنوں کی نامزدگی کے کنگ پِن قانون’ کے تحت پابندیوں کے لیے نامزدگی
وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو کا بیان
25 اگست 2020

آج محکمہ خزانہ میں غیرملکی اثاثہ جات پر کنٹرول کے دفتر (او ایف اے سی) نے دنیا میں منشیات کے ایک نمایاں ترین بیوپاری کو پابندیوں کے لیے نامزد کیا۔ یہ چین کا شہری جانگ تاؤ تاؤ ہے۔ جانگ اور ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے ادارے ایلیرائز ٹیکنالوجی گروپ کمپنی لمیٹڈ کو دنیا بھر میں منشیات کی خریدوفروخت میں ان کے کردار پر ‘منشیات کی خریدوفروخت کے غیرملکی سرغنوں کی نامزدگی کے قانون’ (کنگ پِن ایکٹ) کی مطابقت سے پابندیوں کے لیے نامزد کیا گیا ۔ آج اٹھایا گیا یہ قدم چین سے فینٹانائل اور دیگر اقسام کی کیمیاوی افیون کی غیرقانونی پیداوار اور خریدوفروخت روکنے کے لیے جاری کُل حکومت کوشش کا حصہ ہے۔ یہ منشیات ہزاروں امریکیوں کی جان لے چکی ہیں۔

جانگ نے متعدد افراد اور بحری جہازوں کے ذریعے کیمیاوی افیون امریکی بھیجیں اور منشیات کے پارسل چھپانے اور انہیں حکام کے ہاتھ لگنے سے بچانے کے لیے جعلی لیبل استعمال کیے۔ جب منشیات کا ایک بنڈل امریکہ میں موصول ہوتا ہے تو امریکہ سے تعلق رکھنے والے تقسیم کنندگان اسے مزید لوگوں تک پہنچانے اور مقامی سطح پر استعمال کے لیے فینٹانائل  کو دواؤں کی نقلی گولیوں میں بھر دیتے ہیں۔ ایلیرائز ٹیکنالوجی گروپ کمپنی لمیٹڈ کو جانگ کی ملکیت، اس کے زیراثر ہونے اور اس کی ہدایات پر چلنے یا اس کی جانب سے کام کرنے پر پابندی کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

آج عمل میں آنے والی یہ نامزدگیاں منشیات کی خریدوفروخت میں ملوث تنظیموں کو چین سے ابتدائی نوعیت کے کیمیکل خریدنے، ان کے فینٹانائل کی تیاری میں استعمال اور پھر اس تیارشدہ مال کی امریکہ میں خریدوفروخت روکنے اور اسے ختم کرنے کے لیے امریکی حکومت کی وسیع تر کوشش کا حصہ ہیں۔ امریکہ منشیات کی ترسیل کے اس سلسلے کی صورت میں موجود خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے چین سے تعاون کا خواہاں ہے اور چینی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اپنی کیمیائی صنعت کو باضابطہ بنانے اور ابتدائی نوعیت کے کیمیائی مادوں کی  عالمگیر چور بازار میں آمد کو محدود کرنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کرے۔ دفتر خارجہ دنیا بھر میں منشیات کی خریدوفروخت روکنے کے لیے تمام دستیاب ذرائع سے کام لینا جاری رکھے گا۔ اس سلسلے میں کنگ پِن نامزدگیوں اور دفتر خارجہ میں منشیات اور منظم بین الاقوامی جرائم کے خاتمے کے لیے انعامات دینے جیسے پروگراموں سے بھی استفادہ کیا جائے گا جن کا مقصد غیرقانونی منشیات کی تجارت میں رکاوٹ پیدا کرنا اور اس کا خاتمہ نیز جرائم کے بین الاقوامی نیٹ ورکس کو توڑنا ہے۔ مندرجہ بالا شخص کے بارے میں مزید معلومات کے لیے براہ مہربانی https://www.treasury.gov/resource-center/sanctions/Pages/default.aspx پر وزٹ کیجیے۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں