rss

انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ایرانی حکام کی پابندیوں کے لیے نامزدگی

English English, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
حقائق نامہ
25 اگست 2020

 

21 اگست کو امریکی محکمہ خارجہ نے ایران سے تعلق رکھنے والے 14 افراد پر ویزے کی پابندیاں عائد کیں۔ یہ لوگ ایرانی حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث پائے گئے جو دنیا میں ریاستی سطح پر دہشت گردی کی سب سے بڑی معاون ہے۔ یہ اقدام مالی سال 2020 کے لیے دفتر خارجہ، بیرون ملک کارروائیوں اور متعلقہ پروگراموں کے لیے مد بندی کے قانون کے سیکشن 7031 (سی) کی مطابقت سے کیا گیا ہے۔ اس قانون کی رو سے اگر وزیر خارجہ کے پاس کسی غیرملکی سرکاری عہدیدار  کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے کے بارے میں مصدقہ اطلاعات موجود ہوں تو ایسے شخص  اور اس کے قریبی اہلخانہ کو امریکہ میں داخلے کے لیے نااہل قرار دیا جا سکتا ہے۔ اس اقدام میں اُن 13 حکام پر ویزے کی پابندیاں بھی شامل ہیں جو ایران کی جانب سے دنیا بھر میں جاری تشدد اور دہشت گردی کی مہم کے دوران 1990 میں سوئزرلینڈ میں قتل کی وحشیانہ اور گہری منصوبہ بندی سے کی جانے والی واردات میں ملوث تھے۔ ایرانی سفارت کاروں کے بھیس میں یہ 13 افراد حزب اختلاف کو خاموش کرنے اور یہ دکھانے کے لیے اپنی حکومت کے اعلیٰ ترین عہدیداروں کے احکامات پر عمل کر رہے تھے کہ کوئی خواہ کہیں بھی کیوں نہ رہتا ہو وہ ایرانی حکومت سے محفوظ نہیں ہے۔

ان افراد کے نام کی فہرست ذیل میں دی گئی ہے۔

صادق بابائی

علی رضا بیانی ہمدانی

سید دانش

علی ہداوی

سعید ہمتی

محمد رضا جزیری

محسن شریف اصفہانی

علی مصلح الراغی

نصیر پور مرزائی

محسن پور شافی

محمد سید رضوانی

محمود سجادیان

یداللہ صمدی

مزید برآں دفتر خارجہ نے سیکشن 7031 (سی) کے تحت ایران کی بدنام ایون جیل کے ڈائریکٹر حجت اللہ خدائی صوری کو اعلانیہ طور سے پابندیوں کے لیے نامزد کیا  ہے جس کی رو سے وہ امریکہ میں داخلے کے اہل نہیں رہے۔ صوری کے خلاف یہ پابندی ایک ایسے ادارے کا نگران ہونے کی بنا پر لگائی گئی ہے جو تشدد اور دوسرے  ظالمانہ، غیرانسانی یا رسوا کن سلوک یا سزائیں دینے کے لیے مشہور ہے۔

مزید معلومات کے لیے براہ مہربانی [email protected] پر رابطہ کیجیے۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں