rss

انڈیا کے سابق صدر پرناب مکھر جی کے انتقال پر وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو کا اظہار تعزیت

हिन्दी हिन्दी, English English

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
انڈیا کے سابق صدر پرناب مکھر جی کے انتقال پر وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو کا اظہار تعزیت
یکم ستمبر 2020

امریکہ کو انڈیا کے سابق صدر پرناب مکھر جی کے انتقال کی خبر جان کر گہرا دکھ ہوا۔ صدر مکھر جی نے نصف صدی سے زیادہ عرصہ پر محیط اپنے ممتاز سیاسی کیریئر میں پارلیمان کے رکن، کابینہ کے وزیر اور دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے صدر کی حیثیت سے انڈیا کے لوگوں کے لیے انتھک کام کیا۔ ان کی بصیرانہ قیادت سے انڈیا کو ایک عالمی طاقت کے طور پر ابھرنے میں مدد ملی اور امریکہ۔انڈیا مضبوط تر شراکت کی راہ ہموار ہوئی۔

صدر مکھر جی کی بہت سی کامیابیوں کے نتیجے میں آج انڈیا پہلے سے زیادہ خوشحال اور محفوظ ہے۔ خارجہ امور اور دفاع کے وزیر کی حیثیت سے وہ امریکہ۔انڈیا سول جوہری معاہدے کے حامی تھے جو کہ امریکہ۔انڈیا تزویراتی شراکت کی بنیاد ہے اور انہوں نے دفاعی ڈھانچے سے متعلق معاہدے پر دستخط کیے جس کی بدولت سلامتی کے شعبے میں امریکہ۔انڈیا تعلقات کو فروغ ملا جو آج ہمارے سامنے ہیں۔ ان کا شمار انڈیا کے چند ایسے سیاست دانوں میں ہوتا ہے جنہوں نے ملک کو 21ویں صدی میں عالمگیر قیادت کے لیے تیار کرنے میں دوسروں سے زیادہ اہم کردار ادا کیا۔

دکھ کی اس گھڑی میں ہم امریکہ کے عوام کی جانب سے انڈیا کے لوگوں اور صدر مکھر جی کے خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں