rss

امریکہ انڈیا 2+2 وزارتی ڈائیلاگ کے سلسلے میں اجلاس کا انعقاد

हिन्दी हिन्दी, English English

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
11 ستمبر 2020

جنوبی و وسطی ایشیائی امور سے متعلق نائب معاون وزیر خارجہ اول ڈین تھامپسن اور خطہ ہند۔الکاہل میں سلامتی کے امور کے لیے نائب معاون وزیر دفاع اول ڈیوڈ ہیلوے نے آج اپنے انڈین ہم منصبوں کے ساتھ امریکہ۔انڈیا 2+2 وزارتی ڈائیلاگ کے سلسلے میں ایک ورچوئل اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر طرفین نے باہم بڑھتی قربت اور دوطرفہ تعلقات میں بہت سے شعبوں میں تعاون کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکہ۔انڈیا جامع عالمگیر تزویراتی شراکت پر بات چیت کے اس موقع کا خیرمقدم کیا۔

امریکہ نے ایک بڑے دفاعی شریک کار کے طور پر انڈیا کی حیثیت، دونوں ممالک کے مابین ترقی پاتے عسکری تعلقات اور دیگر دفاعی ترجیحات کی اہمیت واضح کی۔ فریقین نے متعدد دوطرفہ، علاقائی اور کثیررخی امور پر تبادلہ خیال کیا جن میں کوویڈ۔19 کا مقابلہ کرنا، انسداد دہشت گردی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں انڈیا کی رکنیت ،خطہ ہند۔الکاہل میں اچھی حکمرانی اور پائیدار ترقی میں معاونت اور جنوبی ایشیا و وسیع تر خطہ ہند۔الکاہل میں حالیہ تخریبی اقدامات سے نمٹنے کی کوششیں شامل ہیں۔ دونوں فریقین نے امریکہ۔انڈیا، آسٹریلیا اور جاپان کی چار ملکی مشاورت کے ذریعے باہمی صلاح مشورے کے عمل کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

نائب معاون وزیر تھامپسن اور نائب معاون وزیر ہیلوے نے دونوں ممالک، خطے اور دنیا کے فائدے کے لیے امریکہ۔انڈیا شراکت کو ترقی دینے کے لیے اپنے انڈین ہم منصبوں کے ساتھ کام جاری رکھنے کا عزم کیا۔ انہوں نے اس سال کے آخر میں امریکہ۔انڈیا 2+2 وزارتی ڈائیلاگ کی تیاری کے حوالے سے توقعات کا اظہاربھی  کیا۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں