rss

امریکہ کی اپنے انتخابات میں مداخلت کرنے والے روسی کرداروں اور آلہ کاروں کے خلاف پابندیاں

Русский Русский, English English, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
20 ستمبر 2020
وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو کا بیان

 

آج امریکی محکمہ خزانہ میں غیرملکی اثاثہ جات کی ضبطی سے متعلق دفتر (او ایف اے سی) نے کریملن سے تعلق رکھنے والے چار افراد کے خلاف امریکی انتخابات میں مداخلت کی کوششوں کی پاداش میں پابندی عائد کر دی ہے۔

محکمہ خزانہ نے انتظامی حکم (ای او) 13848 کے تحت اینڈری جیرکچ کو امریکی صدارتی انتخابات 2020 پر اثرانداز ہونے کی کوششوں پر پابندی کے لیے نامزد کیا ہے۔ جیرکچ کے روسی انٹیلی جنس سے قریبی تعلقات ہیں اور اس نے روس کی جانب سے چلائی جانے والی خفیہ مہم کے ذریعے امریکی رائے دہندگان کے خیالات پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی۔ اس مہم کا مقصد یوکرائن میں روس کے ضرررساں مفادات کو فروغ  دینے کے لیے امریکہ کے سیاسی عمل میں ناجائز مداخلت کے ذریعے فائدہ  اٹھانا ہے۔ یہ کارروائی انتخابات کے دن سے پہلے مکمل کی جانا تھی۔

محکمہ خزانہ نے ٹرول فارم انٹرنیٹ ریسرچ ایجنسی (جسے لاکٹا انٹرنیٹ ریسرچ بھی کہا جاتا ہے) سے تعلق رکھنے والے تین روسی شہریوں کو بھی پابندی کے لیے نامزد کیا ہے۔ یہ ادارہ کریملن سے وابستہ سیاسی طور پر بااثر ارب پتی یوگینی پریگوزن کی ملکیت ہے اور وہی اسے چلاتا ہے۔ ارٹم لیفشٹس، اینٹون اینڈریوو، اور ڈیریا ایسلانووا نے انٹرنیٹ ریسرچ ایجنسی کے کرپٹو کرنس اکاؤنٹس کی معاونت کر کے اس کی بیرون ملک اثرانداز ہونے کی مہمات میں سہولت فراہم کی۔ اس مہم کا ہدف امریکہ کے عوام تھے۔

یہ اقدام ایک واضح اشارہ دیتا ہے کہ امریکہ کسی بھی انداز میں اپنے انتخابات میں مداخلت کرنے یا ان پر اثرانداز ہونے کے خواہاں غیرملکی کرداروں سے نمٹنے کے لیے اپنی قومی طاقت کے تمام ذرائع سے کام لینے سے ہرگز نہیں ہچکچائے گا۔

روس سے تعلق رکھنے والے مداخلتی کرداروں کے خلاف محکمہ خزانہ کی پابندیاں

انٹرنیٹ ریسرچ ایجنسی کے خلاف یہ اقدام ورجینیا کے ایسٹرن ڈسٹرکٹ اور امریکی سیکرٹ سروس کے لیے امریکی اٹارنی آفس کے تعاون سے کیا گیا۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں